Blog
Books
Search Hadith

جانور پر عورت کا مرد کے پیچھے بیٹھنا جائز ہے

(102) CHAPTER. To mount a woman behind a man who is Dha-Mahram.

1 Hadiths Found
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر سے واپس آ رہے تھے اور میں ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا اور چل رہے تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیوی صفیہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر آپ کے پیچھے تھیں کہ اچانک اونٹنی نے ٹھوکر کھائی، میں نے کہا عورت کی خبرگیری کرو پھر میں اتر پڑا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تمہاری ماں ہیں پھر میں نے کجاوہ مضبوط باندھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو گئے پھر جب مدینہ منورہ کے قریب ہوئے یا ( راوی نے بیان کیا کہ ) مدینہ منورہ دیکھا تو فرمایا ”ہم واپس ہونے والے ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع ہونے والے ہیں، اسی کو پوجنے والے ہیں، اپنے مالک کی تعریف کرنے والے ہیں۔“

Narrated Anas bin Malik: We were coming from Khaibar along with Allah's Apostle while l was riding behind Abu Talha and he was proceeding. While one of the wives of Allah's Apostle was riding behind Allah's Apostle, suddenly the foot of the camel Slipped and I said, The woman! and alighted (hurriedly). Allah's Apostle said, She is your mother. Sol resaddled the she-camel and Allah's Apostle mounted it. When he approached or saw Medina, he said, Ayibun, ta'ibun, 'abidun, li-Rabbina hami-dun.

Haidth Number: 5968