Blog
Books
Search Hadith

خوش کلامی کا ثواب ۔

(35) CHAPTER. To be kind and lenient in all matters.

2 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ کچھ یہودی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا «السام عليكم‏.‏» ( تمہیں موت آئے ) عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں اس کا مفہوم سمجھ گئی اور میں نے ان کا جواب دیا کہ «وعليكم السام واللعنة‏.‏» ( یعنی تمہیں موت آئے اور لعنت ہو ) بیان کیا کہ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ٹھہرو، اے عائشہ! اللہ تعالیٰ تمام معاملات میں نرمی اور ملائمت کو پسند کرتا ہے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ نے سنا نہیں انہوں نے کیا کہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اس کا جواب دے دیا تھا کہ «وعليكم» ( اور تمہیں بھی ) ۔

Narrated `Aisha: (the wife of the Prophet) A group of Jews entered upon the Prophet and said, As-Samu-Alaikum. (i.e. death be upon you). I understood it and said, Wa-Alaikum As-Samu wal-la'n. (death and the curse of Allah be Upon you). Allah's Apostle said Be calm, O `Aisha! Allah loves that on, should be kind and lenient in all matters. I said, O Allah's Apostle! Haven't you heard what they (the Jews) have said? Allah's Apostle said I have (already) said (to them) And upon you !

Haidth Number: 6024
ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا تھا۔ صحابہ کرام ان کی طرف دوڑے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے پیشاب کو مت روکو۔ پھر آپ نے پانی کا ڈول منگوایا اور وہ پیشاب کی جگہ پر بہا دیا گیا۔

Narrated Anas bin Malik: A bedouin urinated in the mosque and the people ran to (beat) him. Allah's Apostle said, Do not interrupt his urination (i.e. let him finish). Then the Prophet asked for a tumbler of water and poured the water over the place of urine.

Haidth Number: 6025