Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کا فرمان ( سورۃ الحجرات میں )

(43) CHAPTER. The Statement of Allah: “O you who believe! Let not a group scoff at another group...” (V.49:11)

2 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کی ریح خارج ہونے پر ہنسنے سے منع فرمایا اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ تم میں سے کس طرح ایک شخص اپنی بیوی کو زور سے مارتا ہے جیسے اونٹ، حالانکہ اس کی پوری امید ہے کہ شام میں اسے وہ گلے لگائے گا۔ اور ثوری، وہیب اور ابومعاویہ نے ہشام سے بیان کیا کہ ( جانور کی طرح ) کے بجائے لفظ غلام کی طرح کا استعمال کیا۔

Narrated `Abdullah bin Zam`a: The Prophet forbade laughing at a person who passes wind, and said, How does anyone of you beat his wife as he beats the stallion camel and then he may embrace (sleep with) her? And Hisham said, As he beats his slave

Haidth Number: 6042
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( حجۃ الوداع ) کے موقع پر منیٰ میں فرمایا تم جانتے ہو یہ کون سا دن ہے؟ صحابہ بولے اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے۔ فرمایا یہ حرمت والا دن ہے ( پھر فرمایا ) تم جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے؟ صحابہ بولے اللہ اور اس رسول کو زیادہ علم ہے، فرمایا یہ حرمت والا شہر ہے۔ ( پھر فرمایا ) تم جانتے ہو یہ کون سا مہینہ ہے؟ صحابہ بولے اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ علم ہے، فرمایا یہی حرمت والا مہینہ ہے۔ پھر فرمایا بلاشبہ اللہ نے تم پر تمہارا ( ایک دوسرے کا ) خون، مال اور عزت اسی طرح حرام کیا ہے جیسے اس دن کو اس نے تمہارے اس مہینہ میں اور تمہارے اس شہر میں حرمت والا بنایا ہے۔

Narrated Ibn `Umar: The Prophet said at Mina, Do you know what day is today? They (the people) replied, Allah and His Apostle know better, He said Today is 10th of Dhul-Hijja, the sacred (forbidden) day. Do you know what town is this town? They (the people) replied, Allah and His Apostle know better. He said, This is the (forbidden) Sacred town (Mecca a sanctuary). And do you know which month is this month? They (the People) replied, Allah and His Apostle know better. He said, ''This is the Sacred (forbidden) month . He added, Allah has made your blood, your properties and your honor Sacred to one another (i.e. Muslims) like the sanctity of this day of yours in this month of yours, in this town of yours. (See Hadith No. 797, Vol. 2.)

Haidth Number: 6043