Blog
Books
Search Hadith

شریعت کی باتیں پوچھنے میں شرم نہیں کرنی چایئے ۔

(79) CHAPTER. One should not feel shy of the truth in the order to comprehend (the knowledge of) the religion.

3 Hadiths Found
ام سلیم رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ حق بات سے حیاء نہیں کرتا کیا عورت کو جب احتلام ہو تو اس پر غسل واجب ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں اگر عورت منی کی تری دیکھے تو اس پر بھی غسل واجب ہے۔

Narrated Um Salama: Um Sulaim came to Allah's Apostle and said, O Allah's Apostle! Verily, Allah does not feel shy to tell the truth. If a woman gets a nocturnal sexual discharge (has a wet dream), is it essential for her to take a bath? He replied, Yes if she notices a discharge.

Haidth Number: 6121
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مومن کی مثال اس سرسبز درخت کی ہے، جس کے پتے نہیں جھڑتے۔ صحابہ نے کہا کہ یہ فلاں درخت ہے، یہ فلاں درخت ہے۔ میرے دل میں آیا کہ کہوں کہ یہ کھجور کا درخت ہے لیکن چونکہ میں نوجوان تھا، اس لیے مجھ کو بولتے ہوئے حیاء آئی۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ کھجور کا درخت ہے۔ اور اسی سند سے شعبہ سے روایت ہے کہ کہا ہم سے خبیب بن عبدالرحمٰن نے، ان سے حفص بن عاصم نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسی طرح بیان کیا اور یہ اضافہ کیا کہ پھر میں نے اس کا ذکر عمر رضی اللہ عنہ سے کیا تو انہوں نے کہا اگر تم نے کہہ دیا ہوتا تو مجھے اتنا اتنا مال ملنے سے بھی زیادہ خوشی حاصل ہوتی۔

Narrated Ibn `Umar: The Prophet said, The example of a believer is like a green tree, the leaves of which do not fall. The people said. It is such-and-such tree: It is such-and-such tree. I intended to say that it was the datepalm tree, but I was a young boy and felt shy (to answer). The Prophet said, It is the date-palm tree. Ibn `Umar added, I told that to `Umar who said, 'Had you said it, I would have preferred it to such-and such a thing.

Haidth Number: 6122
ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور اپنے آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح کے لیے پیش کیا اور عرض کیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مجھ سے نکاح کی ضرورت ہے؟ اس پر انس رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی بولیں، وہ کتنی بےحیا تھی۔ انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ تم سے تو اچھی تھیں انہوں نے اپنے آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح کے لیے پیش کیا۔

Narrated Thabit: that he heard Anas saying, A woman came to the Prophet offering herself to him in marriage, saying, Have you got any interest in me (i.e. would you like to marry me?) Anas's daughter said, How shameless that woman was! On that Anas said, She is better than you, for she presented herself to Allah's Apostle (for marriage).

Haidth Number: 6123