Blog
Books
Search Hadith

اللہ عز وجل کی محبت کس کو کہتے ہیں

(96) CHAPTER. The signs of loving (others for the sake of) Allah.

4 Hadiths Found
Haidth Number: 6168
ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کا اس شخص کے بارے میں کیا ارشاد ہے جو ایک جماعت سے محبت رکھتا ہے لیکن ان سے میل نہیں ہو سکا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان اس کے ساتھ ہے جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔ اس روایت کی متابعت جریر بن حازم، سلیمان بن قرم اور ابوعوانہ نے اعمش سے کی، ان سے ابووائل نے، ان سے عبداللہ بن مسعود نے اور ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔

Narrated `Abdullah bin Mas`ud: A man came to Allah's Apostle and said, O Allah's Apostle! What do you say about a man who loves some people but cannot catch up with their good deeds? Allah's Apostle said, Everyone will be with those whom he loves.

Haidth Number: 6169
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا ایک شخص ایک جماعت سے محبت رکھتا ہے لیکن اس سے مل نہیں سکا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انسان اس کے ساتھ ہے جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔ سفیان کے ساتھ اس روایت کی متابعت ابومعاویہ اور محمد بن عبید نے کی ہے۔

Narrated Abu Musa: It was said to the Prophet; , A man may love some people but he cannot catch up with their good deeds? The Prophet said, Everyone will be with those whom he loves.

Haidth Number: 6170
ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: یا رسول اللہ! قیامت کب قائم ہو گی؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں نے اس کے لیے بہت ساری نمازیں، روزے اور صدقے نہیں تیار کر رکھے ہیں، لیکن میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کے ساتھ ہو جس سے تم محبت رکھتے ہو۔

Narrated Anas bin Malik: A man asked the Prophet When will the Hour be established O Allah's Apostle? The Prophet . said, What have you prepared for it? The man said, I haven't prepared for it much of prayers or fast or alms, but I love Allah and His Apostle. The Prophet said, You will be with those whom you love.

Haidth Number: 6171