Blog
Books
Search Hadith

شادی کرنے والے دولہا کے لئے دعا دینا

(53) CHAPTER. Invocation for a bridegroom.

2 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ پر زردی کا اثر دیکھا تو فرمایا یہ کیا ہے؟ کہا کہ میں نے ایک عورت سے ایک گٹھلی کے برابر سونے پر شادی کی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے، ولیمہ کر، چاہے ایک بکری کا ہی ہو۔

Narrated Anas: The Prophet seeing a yellow mark (of perfume) on the clothes of `Abdur-Rahman bin `Auf, said, What about you? `Abdur-Rahman replied, I have married a woman with a Mahr of gold equal to a date-stone. The Prophet said, May Allah bestow His Blessing on you (in your marriage). Give a wedding banquet, (Walima) even with one sheep.

Haidth Number: 6386
میرے والد شہید ہوئے تو انہوں نے سات یا نو لڑکیاں چھوڑی تھیں ( راوی کو تعداد میں شبہ تھا ) پھر میں نے ایک عورت سے شادی کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ جابر کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے کہا جی ہاں۔ فرمایا کنواری سے یا بیوہ سے؟ میں نے کہا بیاہی سے۔ فرمایا، کسی لڑکی ( کنواری ) سے کیوں نہ کی۔ تم اس کے ساتھ کھیلتے اور وہ تمہارے ساتھ کھیلتی یا ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ) تم اسے ہنساتے اور وہ تمہیں ہنساتی۔ میں نے عرض کی، میرے والد ( عبداللہ ) شہید ہوئے اور سات یا نو لڑکیاں چھوڑی ہیں۔ اس لیے میں نے پسند نہیں کیا کہ میں ان کے پاس انہی جیسی لڑکی لاؤں۔ چنانچہ میں نے ایسی عورت سے شادی کی جو ان کی نگرانی کر سکے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے۔ ابن عیینہ اور محمد بن مسلمہ نے عمرو سے روایت میں ”اللہ تمہیں برکت عطا فرمائے“ کے الفاظ نہیں کہے۔

Narrated Jabir: My father died and left behind seven or nine daughters, and I married a woman. The Prophet said, Did you get married, O Jabir? I replied, Yes. He asked, Is she a virgin or a matron? I replied, She is a matron. He said, Why didn't you marry a virgin girl so that you might play with her and she with you (or, you might make her laugh and she make you laugh)? I said, My father died, leaving seven or nine girls (orphans) and I did not like to bring a young girl like them, so I married a woman who can look after them. He said, May Allah bestow His Blessing on you.

Haidth Number: 6387