Blog
Books
Search Hadith

جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کیا ، اس کے گناہ کا بیان

(29) CHAPTER. Whoever claims to be the son of a person other than his father.

3 Hadiths Found
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے اپنے باپ کے سوا کسی اور کے بیٹے ہونے کا دعویٰ کیا یہ جانتے ہوئے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو جنت اس پر حرام ہے۔

Narrated Sa`d: I heard the Prophet saying, Whoever claims to be the son of a person other than his father, and he knows that person is not his father, then Paradise will be forbidden for him.

Haidth Number: 6766
اس حدیث کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے دونوں کانوں نے بھی سنا ہے اور میرے دل نے اس کو محفوظ رکھا ہے۔

I mentioned that to Abu Bakra, and he said, My ears heard that and my heart memorized it from Allah's Apostle.

Haidth Number: 6767
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے باپ کا کوئی انکار نہ کرے کیونکہ جو اپنے باپ سے منہ موڑتا ہے ( اور اپنے کو دوسرے کا بیٹا ظاہر کرتا ہے تو ) یہ کفر ہے۔“

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, Do not deny your fathers (i.e. claim to be the sons of persons other than your fathers), and whoever denies his father, is charged with disbelief.

Haidth Number: 6768