Blog
Books
Search Hadith

بیعت کرنے کے بعد اس کا فسخ کرانا

(47) CHAPTER. Whoever gave the Baia (pledge) and then cancelled it.

1 Hadiths Found
ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام پر بیعت کی پھر اسے مدینہ میں بخار ہو گیا تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ! میری بیعت فسخ کر دیجئیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انکار کیا پھر وہ دوبارہ آیا اور کہا کہ میری بیعت فسخ کر دیجئیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ بھی انکار کیا پھر وہ آیا اور بیعت فسخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مرتبہ بھی انکار کیا۔ اس کے بعد وہ خود ہی ( مدینہ سے ) چلا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر فرمایا کہ مدینہ بھٹی کی طرح ہے اپنی میل کچیل کو دور کر دیتا ہے اور خالص مال رکھ لیتا ہے۔

Narrated Jabir bin `Abdullah: A bedouin gave the Pledge of allegiance to Allah's Apostle for Islam. Then the bedouin got fever at Medina, came to Allah's Apostle and said, O Allah's Apostle! Cancel my Pledge, But Allah's Apostle refused. Then he came to him (again) and said, O Allah's Apostle! Cancel my Pledge. But the Prophet refused Then he came to him (again) and said, O Allah's Apostle! Cancel my Pledge. But the Prophet refused. The bedouin finally went out (of Medina) whereupon Allah's Apostle said, Medina is like a pair of bellows (furnace): It expels its impurities and brightens and clears its good.

Haidth Number: 7211