Blog
Books
Search Hadith

اس بارے میں کہ سورج چھپنے سے پہلے قصد کر کے نماز نہ پڑھے

(31) CHAPTER. One should not try to offer As-Salat (the prayer) just before sunset.

4 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، کوئی تم میں سے انتظار میں نہ بیٹھا رہے کہ سورج طلوع ہوتے ہی نماز کے لیے کھڑا ہو جائے، اسی طرح سورج کے ڈوبنے کے انتظار میں بھی نہ رہنا چاہیے۔

Narrated Ibn `Umar: Allah's Apostle said, None of you should try to pray at sunrise or sunset.

Haidth Number: 585
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ فجر کی نماز کے بعد کوئی نماز سورج کے بلند ہونے تک نہ پڑھی جائے، اسی طرح عصر کی نماز کے بعد سورج ڈوبنے تک کوئی نماز نہ پڑھی جائے۔

Narrated Abu Sa`id Al-Khudri: I heard Allah's Apostle saying, There is no prayer after the morning prayer till the sun rises, and there is no prayer after the `Asr prayer till the sun sets.

Haidth Number: 586
انھوں نے فرمایا کہ تم لوگ تو ایک ایسی نماز پڑھتے ہو کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے لیکن ہم نے کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ نماز پڑھتے نہیں دیکھا۔ بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس سے منع فرمایا تھا۔ معاویہ رضی اللہ عنہ کی مراد عصر کے بعد دو رکعتوں سے تھی ( جسے آپ کے زمانہ میں بعض لوگ پڑھتے تھے ) ۔

Narrated Muawiya: You offer a prayer which I did not see being offered by Allah's Apostle when we were in his company and he certainly had forbidden it (i.e. two rak`at after the `Asr prayer).

Haidth Number: 587
Haidth Number: 588