Blog
Books
Search Hadith

( جماعت کے لیے ) ہر ہر قدم پر ثواب ملنے کا بیان

(33) CHAPTER. Every step towards good deeds is rewarded.

2 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے بنو سلمہ والو! کیا تم اپنے قدموں کا ثواب نہیں چاہتے؟

Narrated Humaid: Anas said, The Prophet said, 'O Bani Salima! Don't you think that for every step of yours (that you take towards the mosque) there is a reward (while coming for prayer)?

Haidth Number: 655
مجھے یحییٰ بن ایوب نے خبر دی، کہا کہ مجھ سے حمید طویل نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بنو سلمہ والوں نے یہ ارادہ کیا کہ اپنے مکان ( جو مسجد سے دور تھے ) چھوڑ دیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ رہیں۔ ( تاکہ باجماعت کے لیے مسجد نبوی کا ثواب حاصل ہو ) لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ کا اجاڑ دینا برا معلوم ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے قدموں کا ثواب نہیں چاہتے؟ مجاہد نے کہا ( سورۃ یٰسین میں ) «وآثارهم» سے قدم مراد ہیں۔ یعنی زمین پر چلنے سے پاؤں کے نشانات۔

Mujahid said: Regarding Allah's Statement: We record that which they have sent before (them), and their traces (36.12). 'Their traces' means 'their steps.' And Anas said that the people of Bani Salima wanted to shift to a place near the Prophet but Allah's Apostle disliked the idea of leaving their houses uninhabited and said, Don't you think that you will get the reward for your footprints. Mujahid said, Their foot prints mean their foot steps and their going on foot.

Haidth Number: 656