Blog
Books
Search Hadith

بھونچال اور قیامت کی نشانیوں کے بیان میں

(27) CHAPTER. What is said about earthquakes and (other) signs (of the approach of the Day of Judgement).

2 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت اس وقت تک نہ آئے گی جب تک علم دین نہ اٹھ جائے گا اور زلزلوں کی کثرت نہ ہو جائے گی اور زمانہ جلدی جلدی نہ گزرے گا اور فتنے فساد پھوٹ پڑیں گے اور «هرج» کی کثرت ہو جائے گی اور «هرج» سے مراد قتل ہے۔ قتل اور تمہارے درمیان دولت و مال کی اتنی کثرت ہو گی کہ وہ ابل پڑے گا۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, The Hour (Last Day) will not be established until (religious) knowledge will be taken away (by the death of religious learned men), earthquakes will be very frequent, time will pass quickly, afflictions will appear, murders will increase and money will overflow amongst you. (See Hadith No. 85 Vol 1).

Haidth Number: 1036
فرمایا اے اللہ! ہمارے شام اور یمن پر برکت نازل فرما۔ اس پر لوگوں نے کہا اور ہمارے نجد کے لیے بھی برکت کی دعا کیجئے لیکن آپ نے پھر وہی کہا ”اے اللہ! ہمارے شام اور یمن پر برکت نازک فرما“ پھر لوگوں نے کہا اور ہمارے نجد میں؟ تو آپ نے فرمایا کہ وہاں تو زلزلے اور فتنے ہوں گے اور شیطان کا سینگ وہی سے طلوع ہو گا۔

Narrated Ibn `Umar: (The Prophet) said, O Allah! Bless our Sham and our Yemen. People said, Our Najd as well. The Prophet again said, O Allah! Bless our Sham and Yemen. They said again, Our Najd as well. On that the Prophet said, There will appear earthquakes and afflictions, and from there will come out the side of the head of Satan.

Haidth Number: 1037