Blog
Books
Search Hadith

سفرمیں جس نے فرض نماز سے پہلے اور پیچھے سنتوں کو نہیں پڑھا

(11) CHAPTER. Whoever did not offer the Nawafil (optional - non-obligatory) before and after the (compulsory) Salat (prayer) during a journey.

2 Hadiths Found
میں نے سفر میں سنتوں کے متعلق عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا آپ نے فرمایا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں۔ میں نے آپ کو سفر میں کبھی سنتیں پڑھتے نہیں دیکھا اور اللہ جل ذکرہ کا ارشاد ہے کہ تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔

Narrated Hafs bin `Asim: Ibn `Umar went on a journey and said, I accompanied the Prophet and he did not offer optional prayers during the journey, and Allah says: 'Verily! In Allah's Apostle you have a good example to follow.' (33.21)

Haidth Number: 1101
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں دو رکعت ( فرض ) سے زیادہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم بھی ایسا ہی کرتے تھے۔

Narrated Ibn `Umar: I accompanied Allah's Apostle and he never offered more than two rak`at during the journey. Abu Bakr, `Umar and `Uthman used to do the same.

Haidth Number: 1102