Blog
Books
Search Hadith

نماز جنازہ عیدگاہ میں اور مسجد میں ( ہر دو جگہ جائز ہے )

(60) CHAPTER. To offer the funeral Salat (prayer) at a Musalla and in the mosque.

3 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حبشہ کے نجاشی کی وفات کی خبر دی ‘ اسی دن جس دن ان کا انتقال ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے بھائی کے لیے اللہ سے مغفرت چاہو۔

Narrated Abu Huraira: Allah's Apostle informed about the news of the death of An-Najash (King of Ethiopia) on the day he expired. He said, Ask Allah's forgiveness for your brother.

Haidth Number: 1327
اور ابن شہاب سے یوں بھی روایت ہے انہوں نے کہا کہ مجھ سے سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدگاہ میں صف بندی کرائی پھر ( نماز جنازہ کی ) چار تکبیریں کہیں۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet made them align in rows at the Musalla and said four Takbir.

Haidth Number: 1328
یہود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں اپنے ہم مذہب ایک مرد اور عورت کا، جنہوں نے زنا کیا تھا، مقدمہ لے کر آئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے مسجد کے نزدیک نماز جنازہ پڑھنے کی جگہ کے پاس انہیں سنگسار کر دیا گیا۔

Narrated `Abdullah bin `Umar: The Jew brought to the Prophet a man and a woman from amongst them who have committed (adultery) illegal sexual intercourse. He ordered both of them to be stoned (to death), near the place of offering the funeral prayers beside the mosque.

Haidth Number: 1329