Blog
Books
Search Hadith

مشرکین کی نابالغ اولاد کا بیان

(92) CHAPTER. What is said regarding the (dead) children of Al-Mushrikun.

3 Hadiths Found
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکوں کے نابالغ بچوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جب انہیں پیدا کیا تھا اسی وقت وہ خوب جانتا تھا کہ یہ کیا عمل کریں گے۔

Narrated Ibn `Abbas: Allah's Apostle (p.b.u.h) was asked about the children of (Mushrikeen) pagans. The Prophet replied, Since Allah created them, He knows what sort of deeds they would have done.

Haidth Number: 1383
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکوں کے نابالغ بچوں کے بارے میں پوچھا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ خوب جانتا ہے جو بھی وہ عمل کرنے والے ہوئے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet was asked about the offspring of pagans (Mushrikeen); so he said, Allah knows what sort of deeds they would have done.

Haidth Number: 1384
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر بچہ کی پیدائش فطرت پر ہوتی ہے پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں بالکل اس طرح جیسے جانور کے بچے صحیح سالم ہوتے ہیں۔ کیا تم نے ( پیدائشی طور پر ) کوئی ان کے جسم کا حصہ کٹا ہوا دیکھا ہے۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, Every child is born with a true faith of Islam (i.e. to worship none but Allah Alone) and his parents convert him to Judaism or Christianity or Magianism, as an animal delivers a perfect baby animal. Do you find it mutilated?

Haidth Number: 1385