Blog
Books
Search Hadith

کفار و مشرکین کی ہانڈیوں (برتنوں) میں کھانے کا بیان

2 Hadiths Found
میں نے رسول اللہ صلی اللہعلیہ وسلم سے نصاریٰ کے کھانے کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی کھانے سے متعلق تمہارے دل میں وسوسہ نہ آنا چاہیئے، ورنہ یہ نصاریٰ کی مشابہت ہو جائے گی ۔

It was narrated from Qabisah bin Hulb that his father said: “I asked the Messenger of Allah (ﷺ) about the food of the Christians and he said: ‘Do not have any doubt about food, (thereby) following the way of the Christians in that.’”

Haidth Number: 2830
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا تو میں نے سوال کیا: اللہ کے رسول! کیا ہم مشرکین کی ہانڈیوں میں کھانا پکا سکتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں نہ پکاؤ میں نے کہا: اگر اس کی ضرورت پیش آ جائے اور ہمارے لیے کوئی چارہ کار ہی نہ ہو؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تب تم انہیں اچھی طرح دھو لو، پھر پکاؤ اور کھاؤ ۱؎۔

‘Urwah bin Ruwaim Al-Lakhmi narrated that Abu Tha’labah Al-Khushani – whom he said he met and spoke with – said: “I came to the Messenger of Allah (ﷺ) and asked him: ‘O Messenger of Allah! Can we cook in the vessels of the idolaters?’ He said: ‘Do not cook in them.’ I said: ‘What if we need them and cannot find anything else?’ He said: ‘Wash them well, then cook and eat.’”

Haidth Number: 2831