Blog
Books
Search Hadith

دشمن پر حملہ کرنے، شبخون (رات میں چھاپہ) مارنے، ان کی عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کے احکام کا بیان

4 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ مشرکین کی آبادی پر شبخون مارتے ( رات میں حملہ کرتے ) وقت عورتیں اور بچے بھی قتل ہو جائیں گے، تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بھی انہیں میں سے ہیں ۱؎۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “Sa’b bin Jaththamah said: ‘The Prophet (ﷺ) was asked about the polytheists who are attacked at night, and their women and children are killed.’ He said: ‘They are from among them.’”

Haidth Number: 2839
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ قبیلہ ہوازن سے جہاد کیا، چنانچہ ہم بنی فزارہ کے چشمہ کے پاس آئے اور ہم نے وہیں پر پڑاؤ ڈالا، جب صبح کا وقت ہوا، تو ہم نے ان پر حملہ کر دیا، پھر ہم چشمہ والوں کے پاس آئے ان پر بھی شبخون مارا، اور ان کے نو یا سات گھروں کے لوگوں کو قتل کیا۔

It was narrated from Iyas bin Salamah bin Awka’, that his father said: “We attacked Hawazin, with Abu Bakr, during the time of the Prophet (ﷺ), and we arrived at an oasis belonging to Bani Fazarah during the last part of the night. We attacked at dawn, raiding the people of the oasis, and killed them, nine or seven households.”

Haidth Number: 2840
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے راستے میں ایک عورت کو دیکھا جسے قتل کر دیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرما دیا ۱؎۔

It was narrated from Ibn ‘Umar that the Prophet (ﷺ) saw a woman who had been killed on the road, and he forbade killing women and children.

Haidth Number: 2841
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ ( جنگ ) میں شریک تھے، ہمارا گزر ایک مقتول عورت کے پاس سے ہوا، وہاں لوگ اکٹھے ہو گئے تھے، ( آپ کو دیکھ کر ) لوگوں نے آپ کے لیے جگہ خالی کر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو لڑنے والوں میں نہ تھی ( پھر اسے کیوں مار ڈالا گیا ) اس کے بعد ایک شخص سے کہا: خالد بن ولید کے پاس جاؤ، اور ان سے کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں حکم دے رہے ہیں کہ عورتوں، بچوں، مزدوروں اور خادموں کو ہرگز قتل نہ کرنا ۔

It was narrated that Hanzalah Al-Katib said: “We went out to fight alongside the Messenger of Allah (ﷺ), and we passed by a slain woman whom the people had gathered around. They parted (to let the Prophet (ﷺ) through) and he said: ‘This (woman) was not one of those who were fighting.’ Then he said to a man: ‘Go to Khalid bin Walid and tell him that the Messenger of Allah (ﷺ) commands you: “Do not kill any women or any (farm) laborer.’”

Haidth Number: 2842