Blog
Books
Search Hadith

جمرہ عقبہ کو کنکری مارنے کے لیے مزدلفہ سے منیٰ (وقت سے) پہلے آنے کا بیان

3 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ سے عبدالمطلب کی اولاد میں سے ہم چھوٹے بچوں کو ہماری اپنی گدھیوں پر پہلے ہی روانہ کر دیا، آپ ہماری رانوں پر آہستہ سے مارتے تھے، اور فرماتے تھے: میرے بچو! سورج نکلنے سے پہلے کنکریاں نہ مارنا ۱؎۔ سفیان نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ہے: میں نہیں سمجھتا کہ سورج نکلنے سے پہلے کوئی کنکریاں مارتا ہو ۔

It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “We youngsters from the clan of ‘Abdul-Muttalib came to the Messenger of Allah (ﷺ), from Jam’, on donkeys of ours. He started striking our thighs and saying: ‘O my sons, do not stone the Pillar until the sun rises.’”

Haidth Number: 3025
Haidth Number: 3026
سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا ایک بھاری بھر کم عورت تھیں انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مزدلفہ سے لوگوں کی روانگی سے پہلے جانے کی اجازت چاہی تو آپ نے انہیں اجازت دے دی۔

It was narrated from ‘Aishah that Sawdah bint Zam’ah was a slow- moving woman, so she asked the Messenger of Allah (ﷺ) for permission to depart from Jam’ ahead of the people, and he gave her permission.

Haidth Number: 3027