Blog
Books
Search Hadith

مریض اگر کسی چیز کی خواہش کرے تو کیا کیا جائے؟۔

2 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی عیادت فرمائی، اور اس سے پوچھا: تمہارا کیا کھانے کا جی چاہتا ہے ؟ تو اس نے جواب دیا کہ گیہوں کی روٹی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جس کے پاس گیہوں کی روٹی ہو، وہ اپنے بھائی کے پاس بھیجے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مریض کسی چیز کی خواہش کرے تو وہ اسے کھلائے ۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Prophet (ﷺ) visited a man (who was sick) and said to him: “What do you desire?” He said: “I want wheat bread.” The Prophet (ﷺ) said: “Whoever has wheat bread, let him send it to his brother.” Then the Prophet (ﷺ) said: “When a sick person among you desires something, give it to him.”

Haidth Number: 3440
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے، اور اس سے پوچھا: کیا تمہارا جی کسی چیز کی خواہش رکھتا ہے ؟ جواب دیا: میرا جی کیک ( کھانے کو ) چاہتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، پھر صحابہ نے اس کے لیے کیک منگوایا ۔

It was narrated that Anas bin Malik said: “The Prophet (ﷺ) went to visit a sick person, and said: ‘Do you want anything? Do you want cake?’ He said: ‘Yes.’ So they looked for some for him.”

Haidth Number: 3441