Blog
Books
Search Hadith

بخار کا بیان

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بخار کا ذکر آیا تو ایک شخص نے بخار کو گالی دی ( برا بھلا کہا ) ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے گالی نہ دو ( برا بھلا نہ کہو ) اس لیے کہ اس سے گناہ اس طرح ختم ہو جاتے ہیں جیسے آگ سے لوہے کا کچرا صاف ہو جاتا ہے ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “Mention of fever was made in the presence of the Messenger of Allah (ﷺ), and a man cursed it. The Prophet (ﷺ) said: ‘Do not curse it, for it erases sin as fire removes filth from iron.’”

Haidth Number: 3469
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بخار کے ایک مریض کی عیادت کی، آپ کے ساتھ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خوش ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: یہ میری آگ ہے، میں اسے اپنے مومن بندے پر اس دنیا میں اس لیے مسلط کرتا ہوں تاکہ وہ آخرت کی آگ کا بدل بن جائے ۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (ﷺ) visited a sick person, due to an illness that he was suffering from and Abu Hurairah was with him. The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Be of good cheer, for Allah says: ‘It is My fire which I have causes to overwhelm My believing slave in this world, to be his share of the Fire in the Hereafter.”

Haidth Number: 3470