Blog
Books
Search Hadith

تیر کا پیکان ہاتھ میں لے کر نکلنے کا بیان

Chapter: A person who has arrows should carry them by their heads

2 Hadiths Found
میں نے عمرو بن دینار سے کہا: کیا آپ نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی پیکان ( نوک و پھل ) تھام لو ، انہوں نے کہا: ہاں ( سنا ہے ) ۱؎۔

Jabir bin 'Abdullah said: A man passed through the masjid with some arrows, and the Messenger of Allah(ﷺ) said: 'Hold them by their heads!' He said: 'Yes(ok).'

Haidth Number: 3777
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص ہماری مسجد یا بازار میں سے ہو کر گزرے، اور اس کے ساتھ تیر ہو تو اس کی پیکان اپنی ہتھیلی سے پکڑے رہے تاکہ ایسا نہ ہو کہ کسی مسلمان کو اس کی نوک لگ جائے، ( اور وہ زخمی ہو ) ، یا چاہیئے کہ وہ تیر کی پیکان اپنی مٹھی میں دبائے رہے ۔

It was narrated from Abu Musa that the Prophet(ﷺ) said: When anyone of you passes through our masjid or our marketplace carrying arrows, let him hold them by their heads, lest he hurt any Muslims.

Haidth Number: 3778