Blog
Books
Search Hadith

جس نے خواب دیکھا کہ شیطان اس سے کھیل رہا ہے وہ اسے کسی سے بیان نہ کرے

Chapter: One whom Satan plays with in his dream should not tell people about it

3 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا، اور عرض کیا: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری گردن مار دی گئی، اور سر لڑھکتا جا رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کو شیطان خواب میں آ کر ڈراتا ہے اور پھر تم اسے صبح کو لوگوں سے بیان بھی کرتے ہو ۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “A man came to the Prophet (ﷺ) and said: ‘I saw my head was cut off and I saw it rolling away.’ The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Satan goes to one of you and terrifies him, then he tells people of that the next morning.’”

Haidth Number: 3911
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے کل رات خواب دیکھا کہ میری گردن اڑا دی گئی، اور میرا سر الگ ہو گیا، میں اس کے پیچھے چلا اور اس کو اٹھا کر پھر اپنے مقام پر رکھ لیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب شیطان خواب میں تم میں سے کسی کے ساتھ کھیلے تو وہ اسے لوگوں سے بیان نہ کرے ۔

It was narrated that Jabir said: “A man came to the Prophet (ﷺ) when he was delivering a sermon and said: ‘O Messenger of Allah! Last night in my dream I saw my neck being struck and my head fell off, and I chased it, picked it up and put it back.’ The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘If Satan plays with any one of you in his dreams, he should not tell people about it.’”

Haidth Number: 3912
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص شیطانی خواب دیکھے تو کسی سے اپنے ساتھ شیطان کے اس کھلواڑ کو بیان نہ کرے ۔

It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “If anyone of you has a bad dream, he should not tell people about how Satan played with him in his dream.”

Haidth Number: 3913