Blog
Books
Search Hadith

جب دو مسلمان تلوار لے کر باہم بھڑ جائیں تو ان کے حکم کا بیان

Chapter: When two Muslims confront one another with their swords

4 Hadiths Found
Haidth Number: 3963
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو مسلمان تلوار لے کر باہم لڑ پڑیں، تو قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہوں گے ، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ تو قاتل ہے ( قتل کرنے کی وجہ سے جہنم میں جائے گا ) مگر مقتول کا کیا گناہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بھی تو اپنے ساتھی کے قتل کا ارادہ رکھتا تھا ۔

It was narrated from Abu Musa that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “When two Muslims confront one another with their swords, both the killer and the slain will be in Hell.” They said: “O Messenger of Allah, (we understand about) this killer, but what is wrong with the one who is slain?” He said: “He wanted to kill his companion.’”

Haidth Number: 3964
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو مسلمان ایک دوسرے پر ہتھیار اٹھاتے ہیں تو وہ جہنم کے کنارے پر ہوتے ہیں، پھر جب ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو قتل کر دے تو قاتل اور مقتول دونوں ایک ساتھ جہنم میں داخل ہوں گے ۱؎۔

It was narrated from Abu Bakrah that the Prophet (ﷺ) said: “When one Muslim wields his weapon against his brother, both of them are at the edge of Hell, and if one of them kills the other, they will both enter it.”

Haidth Number: 3965
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے برباد اور خراب مقام اس شخص کا ہو گا جس نے اپنی آخرت دوسرے کی دنیا کے لیے برباد کی ۔

It was narrated from Abu Umamah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Among the worst people in status before Allah on the Day of Resurrection will be a person who loses his Hereafter for the sake of this world.”

Haidth Number: 3966