Blog
Books
Search Hadith

زمین کے دھنسنے کا بیان

Chapter: The Earth collapsing

4 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت سے پہلے مسخ، ( صورتوں کی تبدیلی ہونا ) زمین کا دھنسنا، اور آسمان سے پتھروں کی بارش ہو گی ۔

It was narrated from ‘Abdullah that the Prophet (ﷺ) said: “Just before the Hour comes there will be transformations, the earth collapsing, and Qadhf. (i.e. the throwing of stones perhaps as a means of punishment – maybe it refers to landslides).”

Haidth Number: 4059
انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: میری امت کے اخیر میں زمین کا دھنسنا، صورتوں کا مسخ ہونا، اور آسمان سے پتھروں کی بارش کا ہونا ہو گا ۔

It was narrated from Sahl bin Sa’d that the Prophet (ﷺ) said: “At the end of my nation there will be the earth collapsing, transformations, and Qadhf.”

Haidth Number: 4060
ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص نے آ کر کہا: فلاں شخص آپ کو سلام کہتا ہے، انہوں نے کہا: مجھے خبر پہنچی ہے کہ اس نے دین میں بدعت نکالی ہے، اگر اس نے ایسا کیا ہو تو اسے میرا سلام نہ کہنا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: میری امت میں ( یا اس امت میں ) مسخ ( صورتوں کی تبدیلی ) ، اور زمین کا دھنسنا آسمان سے پتھروں کی بارش کا ہونا ہو گا ، اور یہ قدریہ میں ہو گا جو تقدیر کے منکر ہیں ۱؎۔

It was narrated from Nafi’ that a man came to Ibn ‘Umar and said: “So-and-so sends his Salam to you.” He said: “I have heard that he has introduced innovations (into Islam). If he has indeed introduced innovations, then do not convey my Salam to him, for I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: ‘There will be among my nation – or among this nation – transformations, the earth collapsing, and Qadhf.’ That was concerning Ahlul-Qadar.”

Haidth Number: 4061
Haidth Number: 4062