Blog
Books
Search Hadith

ترکوں کا بیان

Chapter: The Turks

4 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہ کرو گے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے، قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہ کرو گے جن کی آنکھیں چھوٹی ہوں گی ۔

It was narrated from Abu Hurairah conveying it from the Prophet (ﷺ): “The Hour will not begin until you fight people with shoes of hair, and the Hour will not begin until you fight people with small eyes.”

Haidth Number: 4096
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ تم ایک ایسی قوم سے جنگ کرو گے جن کی آنکھیں چھوٹی اور ناکیں چپٹی ہوں گی اور ان کے چہرے تہ بہ تہ ڈھال کی طرح ہوں گے، اور قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے جنگ کرو گے جن کے جوتے بالوں کے ہوں گے ۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘The Hour will not begin until you fight people with small eyes and small, even noses, as if their faces were hammered shields. And the Hour will not begin until you fight people whose shoes are made of hair.”

Haidth Number: 4097
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ تم ایک ایسی قوم سے جنگ کرو گے جن کے چہرے چوڑے ہوں گے، گویا وہ چپٹی ڈھال ہیں، اور قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ تم ایک ایسی قوم سے جنگ کرو گے جو بالوں کے جوتے پہنتے ہوں گے ۔

It was narrated that ‘Amr bin Taghlib said: “I heard the Prophet (ﷺ) say: ‘One of the portents of the Hour is that you fight people with broad faces, as if their faces are hammered shields. And one of hte portents of the Hour is that you will fight people who wear shoes of hair.’”

Haidth Number: 4098
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہ کرو گے جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چوڑے ہوں گے، گویا کہ ان کی آنکھیں ٹڈی کی آنکھیں ہیں، اور ان کے چہرے چپٹی ڈھالیں ہیں، وہ بالوں کے جوتے پہنتے ہوں گے اور چمڑے کی ڈھالیں بنائیں گے اور کھجور کے درختوں کی جڑوں سے اپنے گھوڑے باندھیں گے ۔

It was narrated from Abu Sa’eed Al-Khudri that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “The Hour will not begin until you fight people with small eyes and wide faces, as if their eyes are the pupils of locusts and as if their faces are hammered shields. They will be wearing shoes of hair, using leather shields and tying their horses to date-palm trees.”

Haidth Number: 4099