Blog
Books
Search Hadith

نمازی دوران نماز سلام کا جواب کیسے دے؟۔

3 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد قباء میں آ کر نماز پڑھ رہے تھے، اتنے میں انصار کے کچھ لوگ آئے اور آپ کو سلام کرنے لگے، تو میں نے صہیب رضی اللہ عنہ سے پوچھا جو آپ کے ساتھ تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سلام کا جواب کیسے دیا تھا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ کے اشارے سے جواب دے رہے تھے ۱؎۔

It was narrated that ‘Abdullah bin ‘Umar said: “The Messenger of Allah (ﷺ) came to the mosque at Quba’ and performed prayer there. Some men of the Ansar came and greeted him. I asked Suhaib, who was with him: ‘How did the Messenger of Allah (ﷺ) respond to them?’ He said: ‘He gestured with his hand.’”

Haidth Number: 1017
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی ضرورت کے تحت بھیجا، جب میں واپس آیا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے، میں نے آپ کو سلام کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے سے جواب دیا، جب آپ نماز سے فارغ ہو گئے تو مجھے بلایا، اور پوچھا: ابھی تم نے مجھے سلام کیا، اور میں نماز پڑھ رہا تھا ۱؎۔

It was narrated that Jabir said: “The Prophet (ﷺ) sent me on an errand, then I caught up with him while he was performing prayer, and I greeted him. He gestured to me, then when he finished, he called me and said: ‘You greeted me before, but I was performing prayer.’”

Haidth Number: 1018
Haidth Number: 1019