Blog
Books
Search Hadith

وتر کا بیان

3 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمہارے اوپر مزید ایک نماز مقرر کی ہے، جو تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے، وہ وتر کی نماز ہے، اللہ نے اسے تمہارے لیے عشاء سے لے کر طلوع فجر کے درمیان مقرر کیا ہے ۔

It was narrated that Kharijah bin Hudhafah Al-‘Adawi said: “The Prophet (ﷺ) came out to us and said: ‘Allah has increased a prayer for you which is better for you than red camels. (It is) Witr, which Allah has enjoined on you between the ‘Isha’ prayer and the onset of dawn.’”

Haidth Number: 1168
وتر واجب نہیں ہے، اور نہ وہ فرض نماز کی طرح ہے، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتر پڑھی پھر فرمایا: اے قرآن والو! وتر پڑھو، اس لیے کہ اللہ طاق ہے، طاق ( عدد ) کو پسند فرماتا ہے ۱؎ ۔

‘Ali bin Abu Talib said: “Witr is not definite (obligatory) nor is it like your prescribed prayers. But the Messenger of Allah (ﷺ) prayed Witr, then he said: ‘O people of the Qur’an! Perform Witr, for Allah is Witr* and He loves the odd (numbered).’”

Haidth Number: 1169
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ طاق ( یکتا و بے نظیر ) ہے، طاق کو پسند فرماتا ہے، لہٰذا اے قرآن والو! وتر پڑھا کرو، ایک اعرابی ( دیہاتی ) نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرماتے ہیں؟ تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ تمہارے اور تمہارے ساتھیوں کے لیے نہیں ہے ۔

It was narrated from ‘Abdullah bin Mas’ud that the Prophet (ﷺ) said: “Allah is Witr and He loves the odd (numbered), so perform Witr, O people of the Qur’an.” A Bedouin said: ‘What is the Messenger of Allah (ﷺ) saying?’ He said: ‘That is not for you or your companions.’”

Haidth Number: 1170