Blog
Books
Search Hadith

یوں کہنا منع ہے ” جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں “۔

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص قسم کھائے تو «ما شاء الله وشئت» جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں نہ کہے، بلکہ یوں کہے: «ما شاء الله ثم شئت» جو اللہ چاہے پھر آپ چاہیں ۱؎۔

It was narrated from Ibn 'Abbas that the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'When anyone of you swears an oath, let him not say: 'What Allah wills and what you will.' Rather let him say: 'What Allah wills and then what you will.'

Haidth Number: 2117
مسلمانوں میں سے ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ وہ اہل کتاب کے ایک شخص سے ملا تو اس نے کہا: تم کیا ہی اچھے لوگ ہوتے اگر شرک نہ کرتے، تم کہتے ہو: جو اللہ چاہے اور محمد چاہیں، اس مسلمان نے یہ خواب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس بات کو جانتا ہوں ( کہ ایسا کہنے میں شرک کی بو ہے ) ۔ لہٰذا تم «ما شاء الله ثم شاء محمد» جو اللہ چاہے پھر محمد چاہیں کہو ۱؎۔

It was narrated from Hudhaifah bin Yaman that : a Muslim man saw in a dream that he met a man from among the People of the Book, who said: What good people you would be if only you were not committing Shirk. For you say: 'What Allah wills and Muhammad wills. ' He mentioned that to the Prophet (ﷺ) and he said: By Allah, I am aware of that. Say: 'What Allah wills then what Muhammad wills. 'Another chain from Tufail bin Sakhbarah, the brother of 'Aishah by her mother, from the Prophet (ﷺ), with similar wording.

Haidth Number: 2118