Blog
Books
Search Hadith

بغیر ناپ تول کے اندازے سے بیچنے کا بیان

2 Hadiths Found
ہم لوگ سواروں سے گیہوں ( غلہ ) کا ڈھیر بغیر ناپے تولے اندازے سے خریدتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کے بیچنے سے اس وقت تک منع کیا جب تک کہ ہم اسے اس کی جگہ سے منتقل نہ کر دیں۔

It was narrated that Ibn 'Umar said: We used to buy food from troops of riders (i.e., the caravans) without knowing the amount, but the Messenger of Allah (ﷺ) forbade us to sell it until it had been delivered to us.

Haidth Number: 2229
میں بازار میں کھجور بیچتا تھا، تو میں ( خریدار سے ) کہتا: میں نے اپنے اس ٹوکرے میں اتنا ناپ رکھا ہے، چنانچہ اسی حساب سے میں کھجور کے ٹوکرے دے دیتا، اور جو زائد ہوتا نکال لیا کرتا تھا، پھر مجھے اس میں کچھ شبہ معلوم ہوا، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم کہو کہ اس میں اتنے صاع ہیں تو اس کو خریدنے والے کے سامنے ناپ دیا کرو ۔

It was narrated that 'Uthman bin 'Affan said: I used to sell dates in the marketplace, and I would say: 'This was such and such an amount (when I bought it).' I Would give the purchaser a specific amount of dates according to the way it had been measured for me, and take my profit. Then I began to have some doubts about that, so I asked the Messenger of Allah (ﷺ), and he said: ‘When you name the amount, measure it in front of the purchaser. '

Haidth Number: 2230