Blog
Books
Search Hadith

مفلس آدمی کو دیوالیہ قرار دے کر اس کا مال بیچ کر قرض خواہوں کو ادائیگی کرنا

Chapter: Bankruptcy Of A Poor Man, And Selling His Assets To Pay Off His Creditors

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں ایک شخص کو اس کے خریدے ہوئے پھلوں میں گھاٹا ہوا، اور وہ بہت زیادہ مقروض ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: تم لوگ اسے صدقہ دو چنانچہ لوگوں نے اسے صدقہ دیا، لیکن اس سے اس کا قرض پورا ادا نہ ہو سکا، بالآخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مل گیا وہ لے لو، اس کے علاوہ تمہارے لیے کچھ نہیں ہے یعنی قرض خواہوں کے لیے۔

It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri said: “At the time of the Messenger of Allah (ﷺ), a man suffered loss of some fruit that he had purchase, and his debts increased. The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Give him charity.' So the people gave him charity, but that was not enough to pay off his debts. The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Take what you find, but you have no right to more than that, meaning his creditors.”

Haidth Number: 2356
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو ان کے قرض خواہوں سے چھٹکارا دلوایا، اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کا عامل بنا دیا، معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: دیکھو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے مال کے ذریعہ مجھے میرے قرض خواہوں سے چھٹکارا دلوایا، پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عامل بھی بنا دیا۔

It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that : the Messenger of Allah (ﷺ) rid Mu'adh bin Jabal of his creditors, then he appointed him governor of Yemen. Mu'adh said: “The Messenger of Allah (ﷺ) settled my debts with my creditors using what wealth I had, then he appointed me as governor.”

Haidth Number: 2357