Blog
Books
Search Hadith

صدقہ کئے ہوئے مال کے وارث ہونے کا بیان

2 Hadiths Found
ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اپنی ماں کو ایک لونڈی صدقہ میں دی تھی، ماں کا انتقال ہو گیا ( اب لونڈی کا حکم کیا ہو گا؟ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تجھے ( تیرے صدقہ کا ) ثواب دیا، اور پھر اسے تجھے وارثت میں بھی لوٹا دیا ۱؎۔

It was narrated from 'Abdullah bin Buraidah that his father said: “A woman came to-the Prophet (ﷺ) and said: 'O Messenger of Allah (ﷺ), I gave my mother a slave girl of mine, and she has died.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Allah (SWT) has rewarded you, and returned to you your inheritance (without your seeking that.' ”

Haidth Number: 2394
ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: میں نے اپنی ماں کو ایک باغ دیا تھا، اور وہ مر گئیں، اور میرے سوا ان کا کوئی اور وارث نہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں تمہارے صدقہ کا ثواب مل گیا، اور تمہارا باغ بھی تمہیں واپس مل گیا ۔

It was narrated from 'Amr bin Shu'aib, from his father, that his grandfather said: “A man came to the Prophet (ﷺ) and said: 'I gave my mother a garden of mine, and she has died and has no other heir but me.' The Messenger of Allah(ﷺ) said: 'Your charity is valid and your garden has been returned to you.' ”

Haidth Number: 2395