Blog
Books
Search Hadith

جو شخص غلام آزاد کر دے اور اس کے پاس مال ہو تو مال کا حقدار کون ہو گا؟

2 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی ایسے غلام کو آزاد کرے جس کے پاس مال ہو، وہ مال غلام ہی کا ہو گا، سوائے اس کے کہ مالک غلام سے اس کے مال کی شرط لگا لے تو وہ مال مالک کا ہو گا ۔ ابن لہیعہ کی روایت میں ( شرط کے بجائے ) «إلا أن يستثنيه السيد» ہے ( سوائے اس کے کہ مالک مال کا استثناء کر لے ) ۔

It was narrated from Ibn`Umar that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever frees a slave who has some wealth, the slave's wealth belongs to him, unless the master stipulates that it will belong to him.”

Haidth Number: 2529
ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا: عمیر! میں نے تمہیں خوشی خوشی آزاد کر دیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: جو شخص ایک غلام آزاد کرے اور اس کے مال کا تذکرہ نہ کرے، تو وہ مال غلام کا ہو گا ، مجھے بتاؤ تمہارے پاس کیا مال ہے؟۔

It was narrated from Ishaq bin Ibrahim, from his grandfather 'Umair, who was the freed slave of Ibn Mas'ud, that `Abdullah said to him: “O Umair, I have set you free in a good way. I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'Any man who frees a slave and does not say anything about his (the slave's) wealth, it belongs to him (the slave).' So tell me, how much wealth do you have?”

Haidth Number: 2530