Blog
Books
Search Hadith

جو شخص عذر کی وجہ سے جہاد میں شریک نہ ہو اس کے حکم کا بیان

2 Hadiths Found
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک سے لوٹے، اور مدینہ کے نزدیک پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مدینہ میں کچھ ایسے لوگ ہیں کہ جس راہ پر تم چلے اور جس وادی سے بھی تم گزرے وہ تمہارے ہمراہ رہے ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: مدینہ میں رہ کر بھی وہ ہمارے ساتھ رہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، مدینہ میں رہ کر بھی، عذر نے انہیں روک رکھا تھا ۱؎۔

It was narrated that Anas bin Malik said: “When the Messenger of Allah (ﷺ) was returning from the campaign of Tabuk, and had drawn close to Al-Madinah, he said: ‘In Al-Madinah there are people who, as you traveled and crossed valleys, were with you.’ They said: ‘O Messenger of Allah, even though they are in Al-Madinah?’ He said: ‘Even though they were in Al-Madinah. They were kept behind by (legitimate) excuses.’”

Haidth Number: 2764
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مدینہ میں کچھ ایسے لوگ ہیں کہ تم جس وادی سے بھی گزرے، یا جس راہ پر چلے ثواب میں ہر جگہ وہ تمہارے شریک رہے، انہیں عذر نے روک رکھا تھا ۔ ابن ماجہ کہتے ہیں: ایسا ہی کچھ احمد بن سنان نے کہا میں نے اسے لفظ بلفظ لکھ لیا۔

It was narrated from Jabir that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “in Al-Madinah there are men who, every time you crossed a valley or travelled a road, they shared with you in the reward. They were kept behind by (legitimate) excuses.”

Haidth Number: 2765