Blog
Books
Search Hadith

با جماعت نماز اور اس کی فضیلت کا بیان

33 Hadiths Found
بلال بن عبداللہ بن عمر ؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب خواتین تم سے (مسجد جانے کی) اجازت طلب کریں تو تم انہیں مسجد کے ثواب سے محروم نہ رکھو (یہ سن کر) بلال ؒ نے کہا : اللہ کی قسم ! ہم انہیں ضرور روکیں گے ، تو عبداللہ ؓ نے انہیں فرمایا : میں کہتا ہوں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ، اور تم کہتے ہو ، ہم انہیں روکیں گے ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 1082
سالم ؒ کی اپنے والد (عبداللہ ؓ) سے مروی ایک روایت میں ہے ، انہوں نے کہا ، عبداللہ ؓ نے بلال ؒ کی طرف متوجہ ہو کر اسے بہت زیادہ برا بھلا کہا ، اس طرح برا بھلا کہتے ہوئے میں نے انہیں کبھی نہیں سنا ، اور انہوں نے فرمایا : میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے بیان کر رہا ہوں جبکہ تم کہتے ہو کہ اللہ کی قسم ! ہم انہیں ضرور روکیں گے ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 1083
مجاہد ؒ عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ کوئی شخص اپنے اہل خانہ کو مسجد جانے سے نہ روکے ۔‘‘ (یہ سن کر) عبداللہ بن عمر ؓ کے ایک بیٹے نے کہا : ہم انہیں ضرور روکیں گے ۔ اس پر عبداللہ ؓ نے فرمایا : میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی حدیث بیان کرتا ہوں ، اور تم یہ کہہ رہے ہو ، راوی بیان کرتے ہیں : عبداللہ ؓ نے زندگی بھر اس سے کلام نہیں کیا ۔ ضعیف ۔

Haidth Number: 1084