Blog
Books
Search Hadith

ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض اور اس کی خصوصیات:۔

Chapter: He (SAW) Was The Seal Of The Prophets

38 Hadiths Found
عبد العزیز بن صہیب نے کہا : ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا " حوض پر میرے ساتھیوں میں سے کچھ آدمی آئیں گےحتی کہ جب میں انھیں دیکھوں گا اور ان کو میرے سامنے کیا جا ئے گا تو انھیں مجھ ( تک پہنچنے ) سے پہلے اٹھا لیا جا ئے ، میں زور دے کر کہوں گا : اے میرے رب! ( یہ ) میرے ساتھی ہیں میرے ساتھی ہیں تو مجھ سے کہا جا ئے گا ۔ آپ نہیں جانتے کہ انھوں نے آپ کےبعد کیا نئی باتیں نکا لیں ۔ "

Anas b. Malik reported Allah's Apostle ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: Some persons from amongst my associates would turn to my Cistern; when I would see them and they would be presented to me, they would be detained in the way while coming to me. I would say: My Lord, they are my companions, they are my companions, and it would be said to me: You don't know what innovations they made after you.

Haidth Number: 5996
مختار بن فلفل نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مفہوم میں روایت کی اور اس میں مزید یہ کہا : اس کےبرتن ستاروں کی تعداد میں ہیں ۔

Anas reported a hadith like this from Allah's Apostle ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) and he made this addition: The vessels would be as numerous as the number of stars.

Haidth Number: 5997
معتمر کے والد سلیمان نے کہا : ہمیں قتادہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث بیان کی ، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " میرے حوض کی دوطرفوں ( دونوں کناروں ) کے درمیان اتنافاصلہ ہے جتنا صنعاء اور مدینہ کے درمیان ہے ۔ "

Anas b. Milik reported Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: There would be such a vast distance between the sides of my Cistern as it is between Sana' and Medina.

Haidth Number: 5998
ہشام اور ابو عوانہ دونوں نے قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانندروایت کی ، مگر ان دونوں نے شک سے کام لیتے ہو ئے کہا : یا ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : ) " مدینہ اور عمان کے درمیان کی مسافت کے مانند ( فاصلہ ہے ) " اور ابو عوانہ کی حدیث میں یہ الفا ظ ہیں ۔ " میرے حوض کے دونوں کناروں کے درمیان ۔

Anas reported this hadith with this change that there was some doubt between (places mentioned) and there is a slight variation of wording.

Haidth Number: 5999
سعید نے قتادہ سے روایت کی ، انھوں نےکہا : حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " اس میں آسمان کے ستاروں جتنی تعداد میں سونے چاندی کے کو زے ہیں ۔

Anas reported Allah's Apostle ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: You would be shown in it jugs of gold and silver (as numerous) as the number of stars in the sky.

Haidth Number: 6000
شیبان نے قتادہ سے روایت کی کہا : ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حدیث سنائی کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ۔ اس ( سابقہ روایت ) کے مانند اور مزید بیان کیا : " یا آسمان کے ستاروں سے زیادہ د ( کھائی دیتے ہیں ۔ ) "

This hadith has been transmitted on the authority of Anas b. Malik with this addition: More numerous than stars in the sky.

Haidth Number: 6001
سماک بن حرب نے حضرت جا بربن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا : " سنو! میں حوض پر تمھا را پیش رو ہو ں گا اور اس ( حوض ) کے دوکناروں کا فاصلہ صنعاء اور ایلہ کے مابین فاصلے کی طرح ہے ۔ اس میں کو زےستاروں جیسے لگتے ہیں ۔

Jabir b. Samura reported Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: Behold, I shall be present ahead of you on the Cistern, and the distance between its different sides would be like that between Sana' and Aila, and its jugs would be like stars in the sky.

Haidth Number: 6002
عامر بن سعد بن ابی وقاص نے کہا : میں نے اپنے غلام نافع کے ہاتھ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خط بھیجا کہ آپ مجھے کو ئی ایسی چیز بتا ئیں ۔ جو آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو ، انھوں نے مجھے ( جواب میں ) لکھا : میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہو ئے سناہے ۔ " میں حوض پر ( تمھا را ) پیش رو ہو ں گا ۔ "

Amir b. Sa'd b. Abu Waqqas reported: I wrote (a letter) to Jabir b. Samura (and it was sent) through my servant Nafi' asking him to inform me about something (pertaining to the Haud Kauthar). He wrote to me: I heard him (the Holy Prophet) say: I shall be there ahead of you at the Haud Kauthar.

Haidth Number: 6003