Blog
Books
Search Hadith

جنت میں ایک درخت ہے جس کے سائے میں اونٹ سوار سو سال بھی چلتا رہے تو ختم نہ ہو

Chapter: In Paradise There Is A Tree In Whose Shade A Rider Could Travel For One Hundred Years And Still Not Cross It

4 Hadiths Found
ابو سعید مقبری نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا : " جنت میں ایک درخت ہے جس کے سائے میں ایک اونٹ سوار سوسال تک چلتا رہے گا ۔ "

Abu Huraira reported Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: In Paradise, there is a tree under the shadow of which a rider can travel for a hundred years.

Haidth Number: 7136
اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مثل روایت کی اور مزید کہا : " وہ اس ( کے سائے ) کو طے نہیں کرسکے گا ۔ "

This hadith has been narrated on the authority of Abu Huraira through another chain of transmitters with the addition of these words: He will not be able to cover this distance.

Haidth Number: 7137
ابوحازم نے حضر ت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ر وایت کی کہ آپ نے فرمایا : " جنت میں ایک درخت ہے ، ایک سوار اس کے سائے میں سوسال تک چلتا رہے تو بھی اس کو طے نہ کرسکے ۔ "

Sahl b. Sa'd reported Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: In Paradise, there is a tree under the shadow of which a rider can travel for a hundred years without covering (the distance) completely.

Haidth Number: 7138
ابو حازم نے کہا : میں نے یہ حدیث نعمان بن ابی عیاش زرقی کو سنائی تو انھوں نے کہا : مجھے ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جنت میں ایک درخت ہے ( جس کے سائے میں ) ایک تیز رفتار چھریرے کھوڑے پرسوار شخص سو سال چلے تو بھی اسے قطع نہ کرسکے ۔ "

This hadith has also been transmitted on the authority of Abu Sa'id al-Khudri that Allah's Apostle ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) is reported to have said: In Paradise, there is a tree under the shadow of which a rider of a fine and swift-footed horse would travel for a hundred years without covering the distance completely. There would be the pleasure of Allah for the inmates of Paradise and He would never be annoyed with them.

Haidth Number: 7139