Blog
Books
Search Hadith

جب بیت الخلا میں داخل ہونے کا ارادہ کرے تو کیا کہے

Chapter: What should be said when entering the area in which one relieves himself

2 Hadiths Found
یحییٰ بن یحییٰ نے حماد بن زید اور ہشیم سے ، ان دونوں نے عبد العزیز بن صہیب سے ، انہوں نے حضرت انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ سے روایت کی ( حماد کی حدیث میں ہے : رسول اللہﷺ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے اور ہشیم کے الفاظ ہیں : جب کسی اوٹ والی جگہ میں داخل ہوتے ) تو فرماتے : ’’اے اللہ! میں نر اور مادہ دونوں قسم کی خبیث مخلوق سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔ ‘ ‘

Anas reported: When the Messenger of Allah ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) entered the privy, and in the hadith transmitted by Hushaim (the words are): When the Messenger of Allah ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) entered the lavatory, be used to say: O Allah, I seek refuge in Thee from wicked and noxious things.

Haidth Number: 831
اسماعیل بن علیہ نے اسی مذکورہ بالا سند کے ساتھ عبد العزیز سے روایت بیان کی اور ( دعا کے ) یہ الفاظ بیان کیے : أعوذ بالله من الخبث والخبائث ’’میں نر اور مادہ دونوں قسم کی خبیث مخلوق سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں ۔ ‘ ‘

This hadith is also transmitted by 'Abd al-'Aziz with the same chain of transmitters, and the words are: I seek refuge with Allah from the wicked and noxious things.

Haidth Number: 832