Blog
Books
Search Hadith

رمضان کے آخری دس دنوں میں خوب محنت (سے عبادت )کرنا

Chapter: Striving harder in worship during the last ten days of Ramadan

2 Hadiths Found
مسروق نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر جاگتے اور گھر والوں کو بھی جگاتے ، ( عبادت میں ) نہایت کوشش کرتے اور کمر ، ہمت باندھ لیتے تھے ۔

A'isha (Allah be pleased with her) reported that when the last ten nights began Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) kept awake at night (for prayer and devotion), wakened his family, and prepared himself to observe prayer (with more vigour).

Haidth Number: 2787
حسن بن عبیداللہ سے روایت ہے ، کہا : میں نے ابراہیم نخعی سےسنا ، کہہ رہے تھے : میں نے اسود بن یزید سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( رمضان کے ) آخری دس دن ( عبادت ) میں اس قدر محنت کرتے ( اور عام دنوں میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ محنت کرتے تھے ۔ )

A'isha (Allah be pleased with her) reported that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) used to exert himself in devotion during the last ten nights to a greater extent than at any other time.

Haidth Number: 2788