Blog
Books
Search Hadith

جس مسجدکی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ‘وہ مدینہ کی مسجد نبوی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ہے

Chapter: The Masjid whose foundation was founded upon piety is the Masjid of the Prophet saws in Al-Madinah

2 Hadiths Found
حمید خراط سے روایت ہے کہا : میں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے سنا انھوں نے کہا : عبد الرحمٰن بن ابی سعید خدری میرے ہاں سے گزرے تو میں نے ان سے کہا : آپ نے اپنے والد کو اس مسجد کے بارے میں جس کی بنیا د تقویٰ پر رکھی گئی ، کس طرح ذکر کرتے ہو ئے سنا؟ انھوں نے کہا : میرے والد نے کہا : می رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی ایک اہلیہ محترمہ کے گھر میں حا ضر ہوا اور عرض کی : اے اللہ کے رسول !دونوں مسجدوں میں سے کو ن سی ( مسجد ) ہے جس کی بنیا د تقوی پر رکھی گئی ہے؟ کہا : آپ نے مٹھی بھر کنکریاںلیں اور انھیں زمین پر مارا پھر فرما یا : " وہ تمھا ری یہی مسجد ہے ۔ مدینہ کی مسجد کے بارے میں ( ابو سلمہ نے ) کہا : تو میں نے کہا : میں گو اہی دیتا ہوں کہ میں نے بھی تمھا رے والد سے سنا ، وہ اسی طرح بیان کر رہے تھے ۔

Abu Salama b. Abd al-Rabman reported: 'Abd al-Rabman b. Abu Sa'id al-Khudri (Allah be pleased with him) happened to pass by me and I said to him. How did you hear your father making mention of the mosque founded on Piety? He said: My father said: I went to Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as he was in the house of one of his wives, and said: Messenger of Allah, which of the two mosques is founded on piety? Thereupon he took a handful of pebbles and threw them on the ground and then said: This is the very mosque of yours (mosque at Medina). He (the narrator) said: I bear witness that I heard your father making mention of it.

Haidth Number: 3387
حمید ( طویل ) نے ابو سلمہ سے انھوں نے ابو سعید خدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مانند روایت کی ۔ ۔ ۔ اور انھوں نے سند میں عبد الرحمٰن بن ابو سعید کا ذکر نہیں کیا ( برا ہ راست حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی )

Abu Sa'id reported from Allah's Apostle ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) a hadlth like this, but in the chain of transmitters no mention was made of Abd al- Rahman b. Abu Sa'id.

Haidth Number: 3388