Blog
Books
Search Hadith

مسجد قباء اس میں نماز پڑھنے اور اس کی زیارت کرنے کی فضیلت

Chapter: The virtue of the Masjid of Quba', and the virtue of praying therein and visiting it

9 Hadiths Found
ایوب نے ہمیں نافع سے حدیث بیان کی ، انھوں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر اور ( کبھی ) پیدل قباء کی زیارت فرماتے تھے ۔

Ibn Umar reported that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) visited (the mosque) at Quba' riding and on foot.

Haidth Number: 3389
ابو بکر ابی شیبہ نے حدیث بیان کی ، ( کہا ) ہمیں عبد اللہ بن نمیر اور ابو اسامہ نے عبید اللہ سے حدیث سنا ئی ۔ اسی طرح محمد بن نمیر نے ہمیں حدیث سنا ئی ( کہا : ) میرے والد نے ہمیں حدیث سنا ئی ( کہا : ) ہمیں عبید اللہ نے نافع سے انھوں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر اور ( پیدل دونوں طرح سے ) قباء تشریف لاتے اور وہاں دو رکعتیں ادا فر ما تے ۔ ابو بکر نے اپنی روایت میں کہا : ( یہ ابو اسامہ نے نہیں بلکہ ) ابن نمیرنے کہا : اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں دو رکعتیں نماز ادا کرتے ۔

Ibn Umar (Allah be pleased with them) reported that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) came to the mosque at Quba' riding and on foot, and he observed two rak'ahs of (Nafl prayer) in it.

Haidth Number: 3390
ہمیں یحییٰ نےحدیث بیان کی ، ( کہا : ) ہمیں عبید اللہ نے حدیث بیان کی ، ( کہا : ) مجھے نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر اور پیدل قباء تشریف لا یا کرتے تھے ۔

Ibn 'Umar reported that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) came to Quba' riding as well as on foot.

Haidth Number: 3391
خالد بن حارث نے ہمیں ابن عجلا ن سے حدیث بیان کی ، انھوں نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یحییٰ قطان کی حدیث کے مانند روایت کی ۔

This hadith has been reported on the authority of Ibn Umar (Allah be pleased with them) with another chain of transmitters.

Haidth Number: 3392
یحییٰ بن یحییٰ نے کہا : میں نے امام مالک کے سامنے قراءت کی کہ عبد اللہ بن دینار سے روایت ہے ، انھوں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر اور پیدل قباء تشریف لا یا کرتے تھے ۔

Abdullah b. Umar (Allah be pleased with them) reported that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) used to come to Quba' riding and on foot

Haidth Number: 3393
ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث بیان کی ، ( کہا : ) مجھے عبد اللہ بن دینار نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہو ئے سنا : رسول صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کراور پیدل قباء تشریف لا یا کرتے تھے ۔

Ibn 'Umar had narrated this hadith through another chain of transmitters.

Haidth Number: 3394
مجھے زہیر بن حرب نے حدیث بیان کی کہا : ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث سنا ئی ۔ انھوں نے عبد اللہ بن دینارسے روایت کی کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہر ہفتے کے روز قباء آتے تھے وہ کہا کرتے تھے : میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ ہر ہفتے کے روز یہاں تشریف لا تے تھے ۔

Ibn Umar used to come to Quba' on every Saturday and he said: I saw Allah's Apostle ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) coming (to this place) on every Saturday.

Haidth Number: 3395
ابن ابی عمر نے سفیان سے باقی ماندہ اسی سند کے ساتھ روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ہفتے کے روز قباء آتے آپ وہاں سوار ہو کر اور ( کبھی ) پیدل تشریف لا تے تھے ابن دینار نے کہا : حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ( بھی ) ایسا ہی کرتے تھے ۔

Abdullah b. 'Umar reported that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) used to come to Quba', i. e. (he came) on every Saturday, and he used to come riding or on foot. Ibn Dinar (another narrator) said that Ibn Umar used to do like this.

Haidth Number: 3396
سفیان ثوری نے ابن دینار سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ، مگر ہر ہفتے کے روز کا ذکر نہیں کیا ۔

This hadlth has been narrated on the authority of Ibn Dinar, but he made no mention of: Every Saturday.

Haidth Number: 3397