Blog
Books
Search Hadith

روغن زفت ملے ہوئے اور کدو سے بنےہوئے،مٹی کے سبز اور کھوکھلی لکڑی کے بنے ہوئے برتنوں میں نبیذ بنانے کی ممانعت(کی گئی تھی)،آج یہ حلال ہے بشرط یہ کہ وہ نشہ آور نہ ہوجائے

Chapter: The prohibition of making Nabidh in Al-Muzaffat, Ad-Dubba' (Gourds), Al-Hantam and An-Naqir; This has been abrogated and now it is permitted, so long as it does not become intoxicating

45 Hadiths Found
شیبانی نے محارب بن دثار سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی ۔ ( شیبانی نے ) کہا : اور میرا گمان ہے ( محارب نے ) کھوکھلی لکڑی کا بھی ذکر کیا ۔

Muharib b. Dithar reported a hadith like this on the authority of Ibn 'Umar through a different chain of transmitters. He (the narrator) said: I think he also made a mention of hollow stump.

Haidth Number: 5196
عقبہ بن حریث نے کہا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے گھڑے ، کدو کے ( بنے ہوئے ) برتن اور روغن زفت ملے ہوئے برتنوں سے منع کیا اور فرمایا : " مشکیزوں میں نبیذ بناؤ ۔ "

Uqba b. Huraith said: I heard Ibn 'Umar saying: The Messenger of Allah ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) forbade (the preparation of Nabidh) in a green pitcher (besmeared with pitch), in varnished jar, and in gourd, and he said: Prepare Nabidh in small waterskins.

Haidth Number: 5197
جبلہ نے کہا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتمہ سے منع فر ما یا ( جبلہ نے ) کہا : میں نے پو چھا : حنتمہ کیا ہے ؟ ( ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ) کہا : گھڑا ۔

Jabalah reported: I heard Ibn 'Umar narrating that Allah's messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) had forbidden (the preparation of Nabidh) in the pitcher besmeared with pitch. I said to him: What is Huntama? He said: It is a pitcher (besmeared with pitch).

Haidth Number: 5198
عبید اللہ کے والد معاذ نے کہا : ہمیں شعبہ نے عمرو بن مرہ سے حدیث کی ، کہا : مجھے زاذان نے حدیث بیان کی کہا : میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کی کہ پینے کی چیزوں کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن چیزوں سے منع کیا ہے ان کے متعلق مجھے ( پہلے ) اپنی زبان میں حدیث سنائیں پھر ہماری زبان میں اس کی وضا حت کریں کیونکہ آپ کی زبان ہماری زبان سے مختلف ہے ۔ انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حنتم سے اور وہ گھڑا ہے اور دباء سے اور کدو ہے اور مزفت سے اور وہ روغن قار ملا ہوا برتن ہے اور نقیر سے اور وہ کھجور کا تنا ہے اسے چھیلا جا تا ہے اور اس کو کریدا جا تا ہے منع فرما یا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مشکیزوں میں نبیذ بنا ئی جا ئے ۔

Zadhan reported: I said to Ibn 'Umar: Tell me in your own language and then explain it to me in any language because your language is different from our language (about the vessels) in which Allah's Apostle ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) has forbidden (us) to drink. He said: Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) has forbidden (the preparation) of Nabidh in Hantama and that is a pitcher (besmeared with pitch), in gourd and that is pumpkin, in the varnished jar, in hollow stump and in wooden vessels. This Naqir is the wood of date-palm from which the vessel is fashioned out or hollowed out, but he commanded us to prepare Nabidh in waterskins.

Haidth Number: 5199
ابو داؤد نے کہا : ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ۔

This hadith has been narrated on the authority of Shu'ba with the same chain of transmitters.

Haidth Number: 5200
عبد الخالق بن سلمہ نے کہا : میں نے سعید بن مسیب کو کہتے ہو ئے سنا کہ میں نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس منبر کے پاس کہتے ہو ئے سنا اور انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کی طرف اشارہ کیا : قبیلہ عبد القیس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے پینے کی چیزوں کے حوالے سے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں کدو سے بنے ہو ئے برتن اندر سے کرید ی ہو ئی لکڑی کے برتن اور سبز گھڑے سے منع فرما یا ۔ ( عبد الخالق بن سلمہ نے کہا ) میں نے عرض کی : ابو محمد ! اور روغن زفت ملا ہوا برتن ؟ہم نے سمجھا تھا کہ وہ اس کا ذکر کرنا بھول گئے ہیں ۔ تو انھوں ( سعید بن مسیب ) نے کہا : میں نے اس دن عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ ( مزفت کا ذکر ) نہیں سنا تھا ۔ وہ اس کو ( بھی ) ناپسند کرتے تھے ۔

Sa'id b. Musayyib reported: I heard 'Abdullah b 'Umar saying this near the pulpit while pointing towards the pulpit of Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ): A group of the tribe of 'Abd al-Qais came to Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) and asked him about (vessels) which might (be used for preparing Nabidh and) drinking in them. He (the Holy Prophet) forbade them (to use) gourd, hollow stump, vessel besmeared with pitch. I said to him: Abu Muhammad, (what about) varnished jar? and we think he had forgotten to mention the word 'varnished jar . Thereupon he said: I did not hear it from him on that day, i. e. from 'Abdullah b. 'Umar, and he hated that (i. e. preparation of Nabidh in gourd).

Haidth Number: 5201
ابو خیثمہ ( زہیر ) نے ابو زبیر سے انھوں نے حضرت جا بر اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکڑی کے برتن روغن زفت ملے ہو ئے برتن اور کدو کے برتن سے منع فرما یا ۔

It is reported on the authority of Jabir and Ibn Umar that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) forbade (the preparation) of Nabidh in hollow stump and varnished jar and gourd.

Haidth Number: 5202
ابن جریج نے کہا : مجھے ابو زبیر نے بتا یا کہ انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہو ئے سنا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا : آپ گھڑوں کدو اور روغن زفت ملے ہو ئے برتنوں سے منع فر ما رہے تھے ۔

It is reported on the authority of Ibn Umar that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) forbade (the preparation of Nabidh in) a green pitcher (besmeared with pitch) and gourd and varnished jar.

Haidth Number: 5203
ابو زبیر نے کہا : میں نے حضرت جا بر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہو ئے سنا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھڑوں روغن زفت ملے ہو ئے برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرما یا ۔ ( اور ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں نبیذ بنا نے کے لیے کو ئی اور برتن نہ ملتا تو پتھروں سے بنے ہو ئے بڑے برتن میں آپ کے لیے نبیذ بنائی جا تی ۔

Jabir b. 'Abdullah reported that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) forbade (the preparation) of Nabidh in green pitcher, in varnished jar, in hollow stump, and when Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) did not find anything to prepare Nabidh in that (i. e. waterskin), it was prepared for him in a big bowl made of stone.

Haidth Number: 5204
ابو عوانہ نے ابو زبیر سے ، انھوں نے حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پتھروں سے بنے ہو ئے ایک بڑے برتن میں نبیذ بنا ئی جا تی تھی ۔

This hadith is reported on the authority of Jabir b. Abdullah that Nabidh was prepared for him in a big bowl of stone.

Haidth Number: 5205
ہمیں ابو خیثمہ ( زہیر ) نے ابو زبیر سے خبر دی انھوں نے حضرت جا بر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، کہا : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک مشکیز ے میں نبیذ بنا ئی جا تی تھی ۔ اور جب مشکیزہ نہ ملتا تو پتھروں سے بنے ہو ئے ایک بڑے برتن میں نبیذ بنا ئی جاتی تھی ۔ لوگوں میں سے ایک شخص نے ابو زبیر سے کہا : ۔ ۔ ۔ اور میں سن رہا تھا ۔ ۔ ۔ مضبوط پتھر سے بنا ہوا ؟ کہا : ( ہاں ) مضبوط پتھر سے بنا ہوا ۔

Jabir reported that Nabidh was prepared for Allan's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) in a waterskin, but if they did not find waterskin it was prepared in a big bowl of stone. One of the persons and I had heard from Abu Zubair that it was Biram (a vessel made of stone).

Haidth Number: 5206
ضرار بن مرہ ابو سنان نے محارب بن دثار سے ، انھوں نے عبد اللہ بن بریدہ سے ، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " میں نے تم لو گوں کو مشک کے سوا دوسرے برتنوں میں نبیذ بنا نے سے منع کیا تھا ( اب تم لوگ ) سب برتنوں میں پیو لیکن کو ئی نشہ آور چیز نہ پیو ۔ "

Abdullah b. Buraida, on the authority of his father, reported Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: I had forbidden you from the preparation of Nabidh except in a waterskin. But now you may drink in all vessels, but do not drink what is intoxicant.

Haidth Number: 5207
علقمہ بن مرثد نے ابن بریدہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " میں نے تم کو کچھ برتنوں سے منع کیا تھا برتن کسی چیز کو حلال کرتے ہیں نہ حرام البتہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔

Ibn Buraida, on the authority of his father, reported Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: I had forbidden you (from the preparation of Nabidh) and drinking it in certain vessels, (but now you may do so if you like) for it is not vessels or a vessel that makes a thing lawful or unlawful. It is every intoxicant that is unlawful.

Haidth Number: 5208
معرف بن واصل نے محارب بن دثار سے انھوں نے ابن بریدہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " میں ے تم کو چمڑے کے برتنوں میں مشروبات ( پینے ) سے منع کیا تھا ۔ ( اب ) ہر برتن میں پیو مگر کو ئی نشہ آور چیزنہ پیو ۔ "

Ibn Buraida, on the authority of his father, reported Allah's Messenger (may Peace be upon him) as saying: I had forbidden you from the drinking (and preparation of) Nabidh in the vessels made out of leather, but (now) you may drink in all vessels, but you do not drink an intoxicant

Haidth Number: 5209
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بعض خاص ) برتنوں میں نبیذ ( بنانے ) سے منع فرما یا ( اور مشکیزوں میں مشروب بنا نے اور پینے کا حکم دیا ) تو لو گو ں نے کہا : ہر شخص کو ( مشکیزے یا دوسرے برتن ) میسر نہیں ہو تے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے ایسے گھڑوں کی اجازت دی جس میں روغن زفت ملا ہوا نہ ہو ۔

Abdullah b. 'Amr reported that when Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) forbade (the preparation) of Nabidh in vessels, they said all the people cannot (afford to have) them. He (the Holy Prophet) then granted them permission (to prepare) Nabidh in a green pitcher, but not in those besmeared with pitch.

Haidth Number: 5210