Blog
Books
Search Hadith

جاندار کی تصویر بنا نے اور جوفرش پر روندی نہ جا رہی ہو ں ان تصویروں کو استعمال کرنے کی ممانعت نیز یہ کہ جس گھر میں تصویر یا کتاہوا ہو اس میں ملا ئیکہ علیہ السلام دا خل نہیں ہو تے

Chapter: The Prohibition Of Making Images Of Living Beings, And The Prohibition Of Using Images That Are Not Subjected To Disrespect In Furnishings And The Like; The Angels (Peace Be Upon Them) Do Not Enter A House In Which There Is An Image Or A Dog

35 Hadiths Found
سعید بن ابی عروبہ نے نضر بن انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، کہا : میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، آپ نے ( پوچھنے والوں کے مطالبے پر ) فتوے دینے شروع کیے اور یہ نہیں کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح فر ما یا ہے حتیٰ کہ ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ میں یہ تصویریں بنا تا ہوں ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس سے کہا : قریب آؤ ۔ وہ شخص قریب آیا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ فرما رہے تھے ۔ " جس شخص نے دنیا میں کو ئی تصویر بنا ئی اس کو اس بات کا مکلف بنا یا جا ئے گا کہ وہ قیامت کے دن اس میں روح پھونکے اور وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا ۔ "

Anas b. Malik said: I was sitting with Ibn 'Abbas when he gave religious verdicts but he did not say that it was Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) who had said that. However when a man said to him (Ibn 'Abbas): I am the painter of these pictures. Ibn 'Abbas said: I heard Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: He who painted pictures in the world would be compelled to breathe soul in them on the Day of Resurrection, but he would not be able to breathe soul (in them).

Haidth Number: 5541
قتادہ نے نضر بن انس سے روایت کی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک شخص آیا ۔ اور انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند حدیث بیان کی ۔

Nadr b. Anas reported that a person came to Ibn 'Abbas and he narrated (the above menlioned hadith) from Allah's Apostle ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ).

Haidth Number: 5542
ابن فضیل نے عمارہ سے ، انھوں نے ابو زرعہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا : میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ مروان کے گھر گیا نھوں نے اس گھر میں تصوریں دیکھیں تو کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ نے فرما یا : " اللہ عزوجل نے فر ما یا اس شخص سے بڑا ظالم کو ن ہوگا جو میری مخلوق کی طرح مخلوق بنا نے چلا ہو ۔ وہ ایک ذرہ تو بنا ئیں یا ایک دانہ تو بنا ئیں یا ایک جو تو بنا ئیں ! "

Abu Zur'a reported: I visited the house of Marwan in the company of Abu Huraira and he found pictures there. whereupon he said: I heard Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: Allah, the Glorious and Exalted, said: Who is a more wrongdoer than one who tries to create creation like Mine creation. Let him create an atom or a grain of wheat or that of barley.

Haidth Number: 5543
جریر نے عمارہ سے ، انھوں نے ابو زرعہ سے روایت کی ، کہا : میں اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدینہ میں ایک گھر میں گئے جوسعید ( ابن عاص ) رضی اللہ تعالیٰ عنہ یا مروان ( ابن حکم ) کے لیے بنا یا جا رہا تھا ، وہاں انھوں نے ایک مصور کو گھر میں تصویر بنا تے ہوئے دیکھا ، انھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ۔ اور اسی کے مانند روایت کی اور ( جریر نے ) " یا ایک جَو تو بنائیں " ( کے الفاظ ) بیان نہیں کیے ۔

This hadith has been transmitted on the authority of Abu Zur'a and he said: Abu Huraira went to the house of Sa'ld or Marwan which they had built in Medina and he (Abu Huraira) saw a painter who had been painting pictures in his house, whereupon he told that Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) had said like this, but he made no mention of the words: Let him create the grain of barley.

Haidth Number: 5544
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہو تے جس میں مجسمے ( بت ) یاتصاویر ہوں ۔

Abu Huraira reported Allah's Messenger ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وسلم ‌ ) as saying: Angels do not enter the house in which there are portrayals or pictures.

Haidth Number: 5545