Blog
Books
Search Hadith

باب: نماز جنازہ پڑھنے والوں کے ثواب کا بیان۔

4 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی کی نماز جنازہ پڑھی، تو اسے ایک قیراط ملے گا، اور جس نے اسے قبر میں رکھے جانے تک انتظار کیا، تو اسے دو قیراط ملے گا، اور دو قیراط دو بڑے پہاڑوں کے مثل ہیں“۔

It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah said: 'Whoever offers the funeral prayer will have one Qirat and whoever stays until )the body) is placed in the Lahd will have two Qirats, and the two Qirats are like two great mountains. '

Haidth Number: 1996
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی جنازے میں شریک رہے یہاں تک کہ اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے، تو اسے ایک قیراط ثواب ملے گا، اور جو دفنائے جانے تک رہے تو اسے دو قیراط ملے گا“، پوچھا گیا: اللہ کے رسول! یہ دو قیراط کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”یہ دو بڑے پہاڑوں کے برابر ہیں“۔

It was narrated that Abu Hurairah Said: The Messenger of Allah said: 'Whoever attends a funeral until the prayer is offered will have one Qirat and whoever attends until (the body) is buried will have two Qirats. ' It was said: What are the two Qirats, O Messenger of Allah? He said: Like two great mountains.

Haidth Number: 1997
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص طلب ثواب کے لیے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے، اور اس کی نماز جنازہ پڑھے، اور اسے دفنائے تو اس کے لیے دو قیراط ( کا ثواب ) ہے، اور جو ( صرف ) نماز جنازہ پڑھے اور دفنانے جانے سے پہلے لوٹ آئے، تو وہ ایک قیراط ( ثواب ) لے کر لوٹتا ہے“۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: Whoever follows the funeral of a Muslim man, seeking reward, and offers the prayer and buries him, will have two Qirats. And whoever offers the funeral prayer then goes back before the burial, then he returns with one Qirat of reward.

Haidth Number: 1998
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی جنازے کے ساتھ جائے ( اور ) اس پر نماز جنازہ پڑھے پھر لوٹ آئے، تو اسے ایک قیراط کا ثواب ہے، اور جو ( جنازہ میں ) شریک ہو، ( اور ) اس پر نماز جنازہ پڑھے پھر بیٹھا رہے یہاں تک کہ اسے دفنا کر فارغ ہو لیا جائے، تو اس کا اجر دو قیراط ہے، ان میں سے ہر ایک قیراط احد ( پہاڑ ) سے زیادہ بڑا ہے“۔

It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah said: 'Whoever follows a funeral and offers the funeral prayer then leaves, will have one Qirat reward. And whoever follows it and offers the funeral prayer then stays until the burial is completed will have two Qirat of reward, both of which are greater than Uhud.

Haidth Number: 1999