Blog
Books
Search Hadith

باب: قبریں اونچی بنائی گئی ہوں تو انہیں برابر کر دینے کا بیان۔

2 Hadiths Found
ہم فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے ساتھ سر زمین روم میں تھے کہ ہمارا ایک ساتھی وفات پا گیا، تو فضالہ رضی اللہ عنہ نے اس کی قبر ( زمین کے برابر کرنے کا ) حکم دیا، تو وہ برابر کر دی گئی ۱؎ پھر انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے برابر کرنے کا حکم دیتے سنا ہے۔

Thumamah bin Shufa narrated: We were with Fadalah bin 'Ubaid in the land of the Romans, and a companion of ours died. Fadalah ordered that his grave be made level, then he said: 'I heard the Messenger of Allah commanding that it be made level. '

Haidth Number: 2032
علی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تمہیں اس کام پر نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا: تم کوئی بھی اونچی قبر نہ چھوڑنا مگر اسے برابر کر دینا، اور نہ کسی گھر میں کوئی مجسمہ ( تصویر ) چھوڑنا مگر اسے مٹا دینا۔

Ali said: Shall I not send you on the same mission as the Messenger of Allah sent me? Do not leave any raised grave without leveling it, or any image in a house without erasing it.

Haidth Number: 2033