Blog
Books
Search Hadith

باب: بالدار چمڑے کی جوتیوں میں قبروں کے درمیان چلنے کی کراہت کا بیان۔

1 Hadiths Found
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ مسلمانوں کی قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”یہ لوگ بڑے شر و فساد سے ( بچ ) کر آگے نکل گئے“، پھر آپ مشرکوں کی قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”یہ لوگ بڑے خیر سے ( محروم ) ہو کر آگے نکل گئے“، پھر آپ متوجہ ہوئے تو دیکھا کہ ایک شخص اپنی دونوں جوتیوں میں قبروں کے درمیان چل رہا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے سبتی جوتوں والو! انہیں اتار دو“۔

It was narrated that Bashir bin Al-Khasasiyyah said: I was waliking with the Messenger of Allah and he passed by the graves of the Muslims and aid: 'They died before a great deal of evil came to them.' Then he passed by the grave of the idolators and said: 'They died before a great deal of good came to them.' Then he rurned, and he saw a man walking between the graves in his sandals and he said; 'O you with the Sibtiyah sandals, take them off '. (Shahih)

Haidth Number: 2050