Blog
Books
Search Hadith

وضو کو توڑ دینے اور نہ توڑنے والی چیزوں کا بیان، مذی سے وضو ٹوٹ جانے کا بیان۔

6 Hadiths Found
علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ایک ایسا آدمی تھا جسے کثرت سے مذی ۱؎ آتی تھی، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی  ( فاطمہ رضی اللہ عنہا )  میرے عقد نکاح میں تھیں، جس کی وجہ سے میں نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھنے میں شرم محسوس کی، تو میں نے اپنے پہلو میں بیٹھے ایک آدمی سے کہا: تم پوچھو، تو اس نے پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اس میں وضو ہے  ۱؎۔

Ali said: I was a man who had a lot of prostatic discharge, and the daughter of the Prophet (ﷺ) was married to me, so I felt shy to ask him (about that). I said to a man who was sitting beside me: 'Ask him,' so he asked him and he said: 'Perform Wudu' for that.'

Haidth Number: 152
میں نے مقداد سے کہا: جب آدمی اپنی بیوی کے پاس جائے، اور مذی نکل آئے، اور جماع نہ کرے تو  ( اس پر کیا ہے؟ )  تم اس کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھو، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھنے سے شرما رہا ہوں، کیونکہ آپ کی صاحبزادی میرے عقد نکاح میں ہیں، چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  وہ اپنی شرمگاہ دھو لیں، اور نماز کی طرح وضو کر لیں ۔

It was narrated that 'Ali said: I said to Al-Miqdad: 'If a man is intimate with his wife and excretes prostatic fluid but does not have intercourse - ask the Prophet (ﷺ) about that, for I am too shy to ask him about it since his daughter is married to me.' So he asked him, and he said: 'Let him wash his male member and perform Wudu' as for Salah.'

Haidth Number: 153
علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں ایک ایسا آدمی تھا جسے کثرت سے مذی آتی تھی، تو میں نے آپ کی صاحبزادی جو میرے عقد نکاح میں تھیں کی وجہ سے عمار بن یاسر کو حکم دیا کہ وہ  ( اس بارے میں )  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھیں،  ( چنانچہ انہوں نے پوچھا )  تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اس میں وضو کافی ہے ۔

It was narrated from 'A'ish bin Anas that 'Ali said: I was a man who had a lot of prostatic discharge, so I told 'Ammar bin Yasir to ask the Messenger of Allah (ﷺ) (about it) because his daughter was married to me. He said: 'Wudu' is sufficient for that.'

Haidth Number: 154
Haidth Number: 155
علی رضی اللہ عنہ نے انہیں حکم دیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کریں جو اپنی بیوی سے قریب ہو اور اس سے مذی نکل آئے، تو اس پر کیا واجب ہے؟  ( وضو یا غسل )  کیونکہ میرے عقد نکاح میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی  ( فاطمہ رضی اللہ عنہا )  ہیں، اس لیے میں  ( خود )  آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھتے ہوئے شرما رہا ہوں، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  جب تم میں سے کوئی ایسا پائے تو اپنی شرمگاہ پر پانی چھڑک لے اور نماز کے وضو کی طرح وضو کرے ۔

It was narrated from Al-Miqdad bin Al-Aswad that 'Ali told him to ask the Messenger of Allah (ﷺ) about a man who comes close to his wife and prostatic fluid comes out of him - what should he do? ('Ali said: ) For his daughter is married to me and I feel too shy to ask him. So I asked the Messenger of Allah (ﷺ) about that and he said: If any one of you experiences that, let him sprinkle water on his private part and perform Wudu' as for Salah.

Haidth Number: 156
میں نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے مذی کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خود پوچھنے میں شرم محسوس کی، تو مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اس میں وضو واجب ہوتا ہے ۔

It was narrated that 'Ali said: I felt too shy to ask the Messenger of Allah (ﷺ) about prostatic fluid because of Fatimah, so I told Al-Miqdad bin Al-Aswad to ask about it, and he (the Prophet (ﷺ)) said: 'Perform Wudu' for that.'

Haidth Number: 157