Blog
Books
Search Hadith

باب: فجر کیسے ہوتی ہے؟

2 Hadiths Found
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلال رات ہی میں اذان دیتے ہیں، تاکہ وہ تم میں سونے والوں کو ہوشیار کر دیں، ( تہجد پڑھنے یا سحری کھانے کے لیے ) اور تہجد پڑھنے والوں کو ( گھر ) لوٹا دیں، اور فجر اس طرح ظاہر نہیں ہوتی“، انہوں اپنی ہتھیلی سے اشارہ کیا، ”بلکہ فجر اس طرح ظاہر ہوتی ہے“ انہوں نے اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں سے اشارہ کیا۔

It was narrated from Ibn Mas'ud that the Prophet said: Bilal calls the Adhan at night to awaken those of you who are asleep, and so that those who are praying Qiyam cam return. Dawn is not when the light appears like this - and he gestured with his hand - rather dawn is when it appears like this: - and he gestured with his two forefingers. '

Haidth Number: 2172
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلال کی اذان تمہیں ہرگز دھوکہ میں نہ ڈالے، اور نہ یہ سفیدی یہاں تک کہ فجر کی روشنی اس طرح اور اس طرح“، یعنی چوڑائی میں پھوٹ پڑے۔ ابوداؤد ( طیالسی ) کہتے ہیں: ( شعبہ ) نے اپنے دونوں ہاتھ دائیں بائیں بڑھا کر پھیلائے۔

Samurah said: The Messenger of Allah said; 'DO not be confused by the Adhan of Bilal, or by this whiteness, until dawn appears like this - meaning horizontally. (One of the narrators) Abu Dawud said: And he spread out his hands gesturing to the right and left.

Haidth Number: 2173