Blog
Books
Search Hadith

باب: اوپر والی جابر رضی الله عنہ کی حدیث میں مبہم راوی کے نام کا ذکر۔

5 Hadiths Found
Haidth Number: 2264
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے سال رمضان میں مکہ کے لیے نکلے، تو آپ نے روزہ رکھا، یہاں تک کہ آپ کراع الغمیم پر پہنچے، تو لوگوں نے بھی روزہ رکھ لیا، تو آپ کو خبر ملی کہ لوگوں پر روزہ دشوار ہو گیا ہے، تو آپ نے عصر کے بعد پانی سے بھرا ہوا پیالہ منگایا، پھر پانی پیا، اور لوگ دیکھ رہے تھے، تو ( آپ کو دیکھ کر ) بعض لوگوں نے روزہ توڑ دیا، اور بعض رکھے رہ گئے، آپ کو یہ بات پہنچی کہ کچھ لوگ روزہ رکھے ہوئے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ـ: ”یہی لوگ نافرمان ہیں“۔

It was narrated that Jabir said: The Messenger of Allah went out to Makkah in the year of the Conquest in Ramadan. He fasted until he reached Kura Al-Ghamim, and the people fast, so he called for a vessel of water after 'Asr and drank it while the people were looking on. Then some of the people broke their fast and some continued to fast. He heard that some people were still fasting and he said: 'Those are the disobedient ones.

Haidth Number: 2265
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مرالظہران ( مکہ و مدینہ کے درمیان ایک مقام کا نام ہے ) میں کھانا لایا گیا، تو آپ نے ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”تم دونوں قریب آ جاؤ اور کھاؤ“، انہوں نے عرض کیا: ہم روزہ سے ہیں، تو آپ نے لوگوں سے کہا: ”اپنے دونوں ساتھیوں کے کجاوے کس دو، اور اپنے دونوں ساتھیوں کے کام کر دو“ ۱؎۔

It was narrated that Abu Hurairah said: Some food was brought to the Messenger of Allah at Marr Az-Zahran, and he said to Abu Bakr and 'Umar: 'Come and eat.' They said: 'We are fasting.' He said: 'Saddle the camels for your companions, and help your companions. '(Daif)

Haidth Number: 2266
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے، آپ کے ساتھ ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے کہ اسی دوران آپ نے فرمایا: ”آؤ کھانا کھاؤ“ یہ روایت مرسل ہے۔

It was narrated that Abu Salamah said: When the Messenger of Allah was eating breakfast in Marr Az-Zahran, and Abu Bakr and 'Umar were with him, he said: '(Come and eat) breakfast. (Daif) He narrated it in Mursal form.

Haidth Number: 2267
Haidth Number: 2268