Blog
Books
Search Hadith

باب: اس حدیث میں منصور پر رواۃ کے اختلاف کا ذکر۔

4 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے لیے نکلے، آپ روزہ رکھے ہوئے تھے۔ یہاں تک کہ آپ عسفان ۱؎ پہنچے، تو ایک پیالہ منگایا اور پیا۔ شعبہ کہتے ہیں: یہ واقعہ رمضان کے مہینے کا ہے، چنانچہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے تھے: سفر میں جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: The Messenger of Allah went out to Makkah, and he fasted until he came to 'Usfan. Then he called for a cup and drank. (One of the narrators) Shubah said: (That was) in Ramadan. Ibn 'Abbas used to say: 'Whoever wants to fast, may fast, and whoever wants to break may break his fast. '

Haidth Number: 2292
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں سفر کیا، اور آپ روزہ رکھے ہوئے تھے، یہاں تک کہ عسفان پہنچے تو آپ نے ایک برتن منگایا، تو دن ہی میں پی لیا، لوگ اسے دیکھ رہے تھے، پھر آپ بغیر روزہ کے رہے۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: The Messenger of Allah traveled during Ramadan and fasted until he reached 'Usfan. Then he called for a vessel and drank during the day when the prople could see him, then he did not fast.

Haidth Number: 2293
میں نے مجاہد سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں روزہ رکھتے تھے اور نہیں بھی رکھتے تھے ۱؎۔

It was narrated that Al-'Awwam bin Hawshab said: I said to Mujahid: 'What about fasting while traveling?' He said: 'The Messenger of Allah used to fast (sometimes) and not fast (sometimes). '

Haidth Number: 2294
Haidth Number: 2295