Blog
Books
Search Hadith

باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم (میرے باپ ماں آپ پر فدا ہوں) کا روزہ اور اس سلسلہ میں ناقلین حدیث کے اختلاف کا ذکر۔

28 Hadiths Found
Haidth Number: 2347
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے: آپ روزے رکھنا بند نہیں کریں گے، اور آپ بغیر روزے کے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزے رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ اور آپ جب سے مدینہ آئے رمضان کے علاوہ آپ نے کسی بھی مہینہ کے مسلسل روزے نہیں رکھے۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: The Messenger of Allah would fast until we said he would not break his fast, and he would not fast until we said he does not want to fast. And he never fasted any month in full apart from Ramadan, from the time he came to Al-Madinah.

Haidth Number: 2348
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ سے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے: آپ بغیر روزہ کے رہیں گے ہی نہیں، اور بغیر روزہ کے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزہ رکھیں گے ہی نہیں۔

It was narrated that 'Aishah said: The Messenger of Allah used to fast until we said: 'He does not want to break his fast.' And he used not to fast until we said: 'He does not want to fast. '

Haidth Number: 2349
میں نہیں جانتی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی پورا قرآن ایک رات میں پڑھا ہو، اور نہ ہی میں یہ جانتی ہوں کہ آپ نے کبھی پوری رات صبح تک قیام کیا ہو، اور نہ ہی میں یہ جانتی ہوں کہ رمضان کے علاوہ آپ نے کبھی کوئی پورا مہینہ روزہ رکھا ہو۔

It was narrated that 'Aishah said: I do not know that the Messenger of Allah recited the whole Quran in one night, or prayed Qiyam until morning, or ever fasted an entire month, except Ramadan.

Haidth Number: 2350
میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: آپ روزہ رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ ( برابر ) روزہ ہی رکھا کریں گے، اور آپ افطار کرتے ( روزہ نہ رہتے ) تو ہم کہتے کہ آپ برابر بغیر روزہ کے رہیں گے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ آنے کے بعد سوائے رمضان کے کبھی کوئی پورا مہینہ روزہ نہیں رکھا۔

It was narrated that 'Abdullah bin Shaqiq said: I asked 'Aishah about the fasting of the Messenger of Allah. She said: The Messenger of Allah used to fast until we said: He is going to (continue to) fast, and he used not to fast until we said: He is not going to, and he did not fast for a whole month from the time he came to Al-Madinah, apart from Ramadan. '

Haidth Number: 2351
Haidth Number: 2352
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ بغیر روزے کے نہیں رہیں گے، اور بغیر روزہ کے رہتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزہ رکھیں گے ہی نہیں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان کے مہینے سے زیادہ کسی اور مہینے میں روزہ رکھتے نہیں دیکھا۔

It was narrated that 'Aishah said: The Messenger of Allah used to fast until we said: 'He will not break his fast.' And he used not to fast until we said: 'He will not fast.' And I never saw the Messenger of Allah fast more in any month than in Shaban.

Haidth Number: 2353
Haidth Number: 2354
Haidth Number: 2355
Haidth Number: 2356
Haidth Number: 2357
Haidth Number: 2358
میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جتنا میں آپ کو شعبان کے مہینے میں روزہ رکھتے ہوئے دیکھتا ہوں اتنا کسی اور مہینے میں نہیں دیکھتا، آپ نے فرمایا: ”رجب و رمضان کے درمیان یہ ایسا مہینہ ہے جس سے لوگ غفلت برتتے ہیں، یہ ایسا مہینہ ہے جس میں آدمی کے اعمال رب العالمین کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں، تو میں چاہتا ہوں کہ جب میرا عمل پیش ہو تو میں روزہ سے رہوں“۔

Usamah bin Zaid said: I said: 'O Messenger of Allah, I do not see you fasting any month as much as Shaban.' He said: 'That is a month to which people do not pay much attention, between Rajab and Ramadan. It is a month in which the deeds are taken up to the Lord of the worlds, and I like that my deeds be taken up when I am fasting. '

Haidth Number: 2359
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ روزہ رکھتے ہیں یہاں تک کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ روزہ بند ہی نہیں کریں گے، اور بغیر روزہ کے رہتے ہیں یہاں تک کہ لگتا ہے کہ روزہ رکھیں گے ہی نہیں سوائے دو دن کے۔ کہ اگر وہ آپ کے روزہ کے درمیان میں آ گئے ( تو ٹھیک ہے ) اور اگر نہیں آئے تو بھی آپ ان میں روزہ رکھتے ہیں۔ آپ نے پوچھا: ”وہ دو دن کون ہیں؟“ میں نے عرض کیا: وہ پیر اور جمعرات کے دن ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دو دن وہ ہیں جن میں اللہ رب العالمین کے سامنے ہر ایک کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں، تو میں چاہتا ہوں کہ جب میرا عمل پیش ہو تو میں روزہ سے رہوں“۔

Usamah bin Zaid said: I said: 'O Messenger of Allah, sometimes you fast, and you hardly ever break your hardly ever fast, except two days which, if you are fasting, you include them in your fast, and if you are not fasting, then you fast them on your own.' He said: 'Which two days?' I said: 'Monday and Thursday.' He said: 'Those are two days in which deeds are shown to the Lord of the worlds, and I like my deeds to be shown (to Him) when I am fasting. '

Haidth Number: 2360
Haidth Number: 2361
Haidth Number: 2362
Haidth Number: 2363
Haidth Number: 2364
Haidth Number: 2365
Haidth Number: 2366
Haidth Number: 2367
Haidth Number: 2368
Haidth Number: 2369
Haidth Number: 2370
Haidth Number: 2371
ان سے عاشوراء کے روزہ کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی دن کا روزہ اور دنوں سے بہتر جان کے رکھا ہو، سوائے اس دن کے، یعنی ماہ رمضان کے اور عاشوراء کے۔

It was narrated from 'Ubaidullah that: he heard Ibn 'Abbas, when he was asked about the fast of 'Ashura' say: I do not know that the Prophet fasted any day because of its virtue, except this day meaning the month of Ramadan and the day of Ashura.'

Haidth Number: 2372
میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو عاشوراء کے دن منبر پر کہتے سنا: ”اے مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دن میں کہتے ہوئے سنا کہ میں روزہ سے ہوں تو جو روزہ رکھنا چاہے وہ رکھے“

It was narrated that Humaid bin 'Abdur-Rahman bin 'Awf said: I heard Mu'awiyah say on the day of 'Ashura when he was on the Mindar: O people of Al-Madinah, where are your scholars? I heard the Messenger of Allah say on this day: I am fasting, so whoever wants to fast let him do so.

Haidth Number: 2373
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاشوراء کے روز، ذی الحجہ کے نو دنوں میں، ہر مہینے کے تین دنوں میں یعنی: مہینہ کے پہلے دوشنبہ ( پیر ) کو اور پہلے اور دوسرے جمعرات کو روزہ رکھتے تھے۔

It was narrated from Hunaidah bin Khalid that his wife said: One of the wives of the Prophet said: The Prophet used to fast on the day of 'Ashura, nine days of Dhul-Hijjiah and three days each month: The first Monday of the month, and two Thursday.

Haidth Number: 2374