Blog
Books
Search Hadith

باب: زیور کی زکاۃ کا بیان۔

2 Hadiths Found
یمن کی رہنے والی ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، اس کے ساتھ اس کی ایک بیٹی تھی جس کے ہاتھ میں سونے کے دو موٹے موٹے کنگن تھے۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم اس کی زکاۃ دیتی ہو؟“ اس نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: ”کیا تجھے اچھا لگے گا کہ اللہ عزوجل ان کے بدلے قیامت کے دن تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ یہ سن کر اس عورت نے دونوں کنگن ( بچی کے ہاتھ سے ) نکال لیے۔ اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے ڈال دیا، اور کہا: یہ اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہیں۔

It was narrated from 'Amr bin Shu 'aib, from his father, from his grandfather, that: a woman from among the people of Yemen came to the Messenger of Allah with a daughter of hers, and on the daughter's hand were two thick bangles of gold. He said: Do you pay Zakah on these? She said: No. He said: Would it please you if Allah were to put two bangles of fire on you on the Day of Resurrection? So she took them of and gave them to the Messenger of Allah and said: They are for Allah and His Messenger.

Haidth Number: 2481
ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اس کے ساتھ اس کی ایک بچی تھی اور اس کی بچی کے ہاتھ میں دو کنگن تھے، آگے اسی طرح کی روایت ہے جیسے اوپر گزری ہے۔ اور یہ روایت مرسل ہے۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: خالد معتمر سے زیادہ ثقہ راوی ہیں ( اس لیے ان کی متصل روایت معتمر کی مرسل سے زیادہ صحیح ہے ) ۔

Amr bin Shu 'aib said: A woman came to the Messenger of Allah with a daughter of hers, and on her daughter's arm were two bangles - a similar report, in Mursal form.

Haidth Number: 2482